لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمر ان خان کے صبر کاامتحان نہ لیں پی ڈی ایم جو چاہتی ہے وہ کبھی نہیں ہو گا۔
سازش کے تحت عمران خان اور فوج کو لڑانا چاہتی ہےعمران خان کی محب وطنی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب وپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدرپرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کے صبر کاامتحان نہ لیں پی ڈی ایم جو چاہتی ہے وہ کبھی نہیں ہو گا۔
ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔عمران خان کو جھوٹے کیسوں میں الجھا کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف ہر محاظ پر ان کا مقابلہ کرے گیانہوں نے مزید کہا کہ سازش کے تحت عمران خان اور فوج کو لڑانا چاہتی ہے۔عمران خان کی محب وطنی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔
عمران خان اپنا سب کچھ پاکستان پر قربان کرنے کا عزم لئے ہوئے ہیں۔ فوج ہمارے ملک کی سلامتی کی علامت ہے۔ایسے ادارے کے خلاف زبان دارازی بغاوت ہے۔









