پاکستان کی معروف فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی سالگرہ شوبز انڈسٹری کی چمکتے ستاروں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ منائی۔ اس یادگار موقع پر نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور فیشن ڈیزائنر رانا نعمان کی سالگرہ بھی منائی گئی، جس کے لیے مشترکہ کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں اداکارہ حمائمہ ملک، فواد خان، حمزہ علی عباسی، گلوکار فارس شفیع، شرمین خان، ڈیزائنر محسن نوید رانجھا اور افراح ہمایوں سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عمارہ حکمت نے اپنے اہل خانہ، دوستوں اور فنکار برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
یاد رہے کہ عمارہ حکمت اپنی پہلی ہی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی زبردست کامیابی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور آج کل ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں بطور شریک پروڈیوسر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔









