• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صادق سنجرانی

علامہ اقبال نےبرصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا،صادق سنجرانی

News Editor by News Editor
نومبر 8, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا، اقبال کے شاہین کے تصوراور خودی کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اس کا اصل مقام دلا سکتے ہیں۔

مفکر اسلام و شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے146 ویں یوم ولادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال عظیم مدبر و رہنما تھے، ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے ایک ایسے وقت میں ہمیں صحیح راستہ دکھایا ،جب برصغیر پاک وہند کے مسلمان غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھو چکے تھے۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ انہوں اپنی شاعری کے ذریعے وہ قوتِ عمل پیدا کی جس کے سہارے برصغیر کے مسلمانوں نے مایوسی کو شکست دی اور اپنی منزل کا تعین کیا، علامہ محمد اقبال نے خطبہ الٰہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی جس سے ان کی مشترکہ منزل کی نشاندہی ہوئی،علامہ اقبالنے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہ اْسی جدوجہد کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد، خود مختار اور جمہوری وطن میں مکمل مذہبی آزادی سے اپنی زندگیاں بسر کر رہے ہیں۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اجتماعی سطح پر اس خودی کو زندہ کریں جس کا درس علامہ اقبالنے دیا تھا، علامہ اقبالکی فکر اللہ پر یقین، پختہ عزم، جہد مسلسل اور فلسفہ خودی کے اصولوں پر مشتمل ہے، یہی اصول آج بھی ہماری رہنمائی کرتے،آج ضروری ہے کہ ہم فکرِ اقبال کی روشنی میں متحد ہو کر پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور پاکستان کو دورِ جدید کی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں،یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ فکرِ اقبال سے راہنمائی لیتے ہوئے،تعمیر ملت میں اپنا کردار اداکریں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ علامہ اقبالنے فکرو افکار کا وہ چراغ روشن کیا جس کی برصغیر کے مسلمانوں صدیوں سے تلاش تھی۔ علامہ اقبالکی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا تھا اور اس کو عملی جامہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک کاوشوں نے پہنایا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ علامہ محمداقبال کے شاہین کے تصوراور خودی کے فلسفے کو سمجھ کر اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اس کا اصل مقام دلا سکتے ہیں، ہم فکر ِاقبال کو اپنی زندگیوں میں یوں اْجاگر کریں کہ ہم علم و عمل کا ایک جیتا جاگتا نمونہ بن کر د نیا کو اپنے کردار کی روشنی سے منور کریں اور اقبال کے تصورات کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست کے طورپر اقوام عالم میں روشناس کرائیں۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: برصغیرصادق سنجرانیعلامہ اقبالقائدانہ صلاحیتوںمسلمانوں کو آزادی
Previous Post

ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار کے لئے خواتین کوقومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے،صدر مملکت

Next Post

سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک ِ انصاف کے خدشات پر غور کریں ، صدر کا نگران وزیراعظم کو خط

News Editor

News Editor

Next Post
صدر مملکت

سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک ِ انصاف کے خدشات پر غور کریں ، صدر کا نگران وزیراعظم کو خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading