راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقدمات میں شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے، کیونکہ عدالتی عمل پر عوامی اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم وکلا کی ٹیم نے ان سے ملاقات کی ہے اور اس حوالے سے اہم مشاورت کی گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں مقدمات تاخیر کا شکار ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان مقدمات کی سماعت اوپن کورٹ میں کی جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے اور عوامی اعتماد بحال ہو۔ ان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ یہ مقدمات اوپن ٹرائل کے زمرے میں آتے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ضمانت گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر التوا ہے، جو انصاف کے عمل پر سوال اٹھاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی بہنوں کا کسی ریاستی ادارے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے خلاف گردش کرنے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ جیل کے اندرونی معاملات پر قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف ریاستی اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم ایسے کسی آپریشن میں دونوں جانب انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہونا چاہیے۔
علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ تب تک وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے جب تک انہیں بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔
توشہ خانہ کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات عدالتوں میں نہ جائیں بلکہ بہتر مکالمے کے ذریعے حل ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی تاکہ استحکام اور عدالتی وقار میں اضافہ ہو۔










BK999game, not bad, boss! Good graphics, smooth gameplay. It has a decent collection of games. Giving it a thumbs up for killing boredom. bk999game.
Yo, check it! Heard good things about oneid789. Gonna give it a spin and see if it lives up to the hype. Fingers crossed for some wins! Check it out yourself oneid789