• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن ری رائٹ نہیں کر سکتی، وزیر اعظم

News Editor by News Editor
اپریل 20, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے پارلیمان کی کوکھ سے جنم لیا،عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن ری رائٹ نہیں کر سکتی،

آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے،ایسا بالکل نہیں ہوسکتا کہ پارلیمان کوئی قانون بنائے جس کا نفاذ بھی نہ ہوا ہو اس پر عدالت حکم امتناع جاری کردے،ماضی میں عدالت کی طرف سے حکم امتناع کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی،ماضی میں سیاستدانوں سے بے شمار غلطیاں ہوئیں، بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں،خوشی ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کر دیا گیا،موبائل ایپ کے ذریعے تمام پاکستانی آئین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،آئین و قانون کی بالادستی کےلئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔

جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی وژن سینٹر کا دورہ کیا،پاکستان ٹیلی وژن پہنچنے پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیراعظم نے آئین پاکستان 1973ءکی موبائل ایپ کے اجراءکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے نتاظر میں جاری کی جارہی ہے،

کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی قیادت میں وزارت اطلاعات ونشریات نے تیار کی،کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کی تیاری میں نادرا نے بھی تعاون کیا،ایپ کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں کو آئین سے متعلق شعور اور رسائی دینا ہے،ایپ وزیراعظم کے وژن کے تحت آئین پاکستان سے روشناس کروانے اور اسے سمجھنے میں ہر شہری کی مددکرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژن سینٹر آمد پر وزیراعظم کی مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف نے مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکالا،آئین پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت ہے،ایپ کا مقصد نوجوانوں کو آئین کی اہمیت کے بارے میں اجاگر کرناہے،اس ایپ میں آئین کے بارے میں تمام معلومات موجود ہیں،کانسٹیٹیوشن ایپ پلے سٹور اور ایپل سٹور پر دستیاب ہے،ایپ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں ہے،آئین پاکستان ایپ سرچ ایبل ہے۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراءکر دیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوشی ہے کہ آئین پاکستان کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تبدیل کر دیا گیا،موبائل ایپ کے ذریعے تمام پاکستانی آئین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے،سرکاری ٹی وی کی عمارت میں 12اکتوبر1999ءکو آیاتھا جب غیرآئینی اقدام اٹھایا گیا تھا،ذوالفقار علی بھٹوشہید، مفتی محمود، شاہ نورانی ، عبدالولی خان اور دیگر نے آئین تخلیق کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی کوکھ سے جنم لیا،عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے لیکن ری رائٹ نہیں، آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے،آج پاکستان دوراہے پر کھڑا ہے،مجھ سمیت دیگر سیاستدانوں سے بے شمار غلطیاں ہوئیں،بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے چلتے ہیں،یقیناً سبق سیکھا ہے اور ملکر پاکستان کو مشکل ترین حالات سے نکالیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں مشکل ترین حالات میں یہ اقتدار ملا،ہم یکسو ہیں ، سیاسی اثاثہ ریاست کےلئے قربان کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے،ایسا بالکل نہیں ہوسکتا کہ پارلیمان کوئی قانون بنائے جس کا نفاذ بھی نہ ہوا ہو اس پر عدالت حکم امتناع جاری کردے،ماضی میںعدالت کی طرف سے حکم امتناع کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں آئین نصاب کے حصہ بن جائے،اس کے ذریعے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی بہت بڑاستون بن جائے گا،آئین و قانون کی بالادستی کےلئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا،اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم کھے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئین کی تشریحری رائٹعدلیہوزیر اعظم
Previous Post

آزادکشمیر حکومت ، اتحادیوں میں پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا

Next Post

سپریم کورٹ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے لیکن پارلیمان فیصلہ دے چکا، وزیر دفاع

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر دفاع

سپریم کورٹ کوئی بھی فیصلہ کر سکتی ہے لیکن پارلیمان فیصلہ دے چکا، وزیر دفاع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading