راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جیل میں جاری سماعت سے متعلق تحریری حکم جاری کیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ وہ وکلا جن کے وکالت نامے پہلے سے جمع ہیں، انہیں سماعت میں شامل ہونے دیا جائے۔ ساتھ ہی جیل کے باہر موجود عمران خان کے اہل خانہ کو بھی کارروائی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔
یہ احکامات بیرسٹر سلمان صفدر کی اس درخواست پر دیے گئے جس میں کہا گیا تھا کہ وکلا اور فیملی ممبران کو جیل میں سماعت کے دوران روکنا غیر قانونی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔









