• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
عام شہریوں کے قتل

عام شہریوں کے قتل کا کوئی جواز نہیں ہے

News Editor by News Editor
اکتوبر 30, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اقوام متحدہ(نمائندہ خصوصی)27 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل سے متعلق قرارداد کا مسودہ منظور کیا گیا جس کے حق میں 120 اور مخالفت میں 14 ووٹ آئے جب کہ 45 رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔ امریکہ اور اسرائیل نے اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے نکولس ڈی ریویئر نے کہا کہ فرانس نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ "شہریوں کے قتل کا کوئی بھی جواز نہیں ہے۔”

مسودے میں پائیدار جنگ بندی کے فوری نفاذ، غزہ کی پٹی میں شہریوں کو بنیادی اشیا اور سہولیات کی فوری فراہمی، شہریوں اور بین الاقوامی اداروں کے تحفظ اور شمالی غزہ سے انخلاء کے اسرائیل کے حکم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مسودے میں فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کی گئی اور "دو ریاستی فارمولے” کی بنیاد پر تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کی تلاش کا اعادہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے مسودے کو اردن سمیت 48 سے زائد ممالک نے مشترکہ طور پر پیش کیا ۔اس قرارداد کی منظوری اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اکثریت کی جانب سے جنگ بندی کے پرزور مطالبے کی عکاسی کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تمام قراردادوں کا بہت اہم اخلاقی اور سیاسی اثر و رسوخ ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا قانونی اختیار اس عالمی ادارے کے پاس نہیں ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے روس اور برازیل کی طرف سے جنگ بندی سے متعلق قراردادوں کے مسودے کو دو مرتبہ ویٹو کیا ہے۔دوسری جانب امریکہ کے تجویز کردہ قرارداد کے مسودے میں جنگ بندی کا کوئی حصہ شامل نہیں تھا اس لیے اس کی حمایت نہیں کی جا سکتی تھی ۔ اعداد و شمار کے مطابق 1945 سے اس سال اکتوبر تک سلامتی کونسل میں فلسطین اسرائیل مسئلے پر کل 36 قراردادوں کو مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کیا گیا جن میں سے 34 بار جس ملک نے قراردادوں کو ویٹو کیا وہ، امریکہ ہے ۔تاہم، عدل و انصاف اور عوام کی حمایت کو بڑی طاقتیں متاثر نہیں کر سکتیں۔

فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں، امریکہ نے بارہا اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق پر زور دیا ہے۔ تاہم، بہت سے ممالک نے نشاندہی کی ہے کہ اپنے دفاع کا حق عام شہریوں کے خلاف جوابی کارروائی کا بہانہ نہیں بن سکتا۔ اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "اپنے دفاع کا حق اندھا دھند اور غیر متناسب انتقامی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کا کوئی جواز بن سکتا ہے۔”

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں امریکی نمائندے کی تقریر کے دوران، مختلف ممالک کے نمائندوں نے احتجاجاً پوڈیم کی طرف منہ موڑ لیا ۔ تنازعات کے حالیہ دور کے آغاز میں، امریکہ اور اس کے جی سیون اتحادیوں نے تنازعے پر ایک بیان جاری کیا۔

لیکن چیئرمین ملک جاپان نے حصہ نہیں لیا اور یہ جی سکس کا بیان بن گیا۔جنگ بندی کے حوالے سے یورپی یونین بھی تقسیم ہے: فرانس، سپین، ہالینڈ، آئرلینڈ اور دیگر جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، لیکن جرمنی، آسٹریا اور چیک ریپبلک جنگ بندی کی فزیبلٹی پر سوال اٹھاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ میں برطانیہ، جرمنی، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی اکثریت نے ووٹنگ سے اجتناب کیا جب کہ فرانس اور سپین نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکہ کے اندر بھی شکوک و شبہات کی آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔ حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر اہلکار جوش پال نے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے لیے امریکہ کی حمایت دنیا کو مزید ہنگامہ خیز اور بدتر بنا دے گی۔
29 اکتوبر تک فلسطین اسرائیل تنازع کے اس دور کے نتیجے میں 9510 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں غزہ میں 8005 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3342 بچے اور 2062 خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ صرف اعداد نہیں ہیں، یہ انسانی زندگیاں تھیں جو ختم ہو گئیں ۔

تاہم، امریکی صدر بائیڈن نے 25 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کی پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا "مجھے نہیں لگتا کہ فلسطینی سچ کہہ رہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ وہاں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں، لیکن یہ جنگ شروع کرنے کی قیمت ہے۔”

اصول تو یہ کہتا ہے کہ تمام عام شہریوں کے جینے کے حق کی یکساں قدر کی جانی چاہیے اور اس معاملے پر دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ جیسا کہ اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا "ہمیں تمام زندگیوں کی پرواہ ہے، تمام شہریوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں، یہودی ہوں ،فلسطینی ہوں یا اسرائیلی ، سب کی زندگیوں کی پرواہ ہے”۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: برازیلتشددزندگیوںممالک
Previous Post

وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے،سرفراز بگٹی

Next Post

شاہ محمود قریشی نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کردی

News Editor

News Editor

Next Post
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading