خام تیل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

لندن(کامرس ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں شدید خلل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔برینٹ خام تیل کی قیمت 2.75 ڈالرز یعنی 3.12 فیصد اضافے کے ساتھ 90.85 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیوٹی آئی ) خام تیل کی قیمت بھی 2.56 ڈالرز یعنی 3.10 فیصد بڑھ کر 85.05 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریبا 20 فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث سپلائی کے خدشات، بحری انشورنس اخراجات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتِ حال مزید بڑھ سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں