• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مشعال ملک

عالمی امن کے لیے مظلوم کا ساتھ اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہوگا،مشال ملک

News Editor by News Editor
اکتوبر 11, 2023
in پاکستان
0 0
0

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم کی مشیر برائے انسانی حقوق اور بہبود خواتین مشال حسین ملک نے کہاہے کہ انسانی جان سے قیمتی کوئی چیز نہیں اور نہ امن کا مطلب پسپائی یا دستبراری ہے لہذا دنیا اس وقت جن حالات کا شکار ہے اس میں سب کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،عالمی امن کے لیے مظلوم کا ساتھ اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہوگا۔

وہ بدھ کو جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس فیصل آباد میں پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے لیے امن کو فروغ دے کر یکجہتی پیدا کرنے کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرح 54 فیصد ہے اس لیے تمام اداروں کو خواتین کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں اوررنگ و نسل،امیر و غریب کے درمیان کوئی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت لوگوں کو آگے آنا چاہئے کیونکہ جب باصلاحیت لوگ آگے آئیں گے تو ترقی کی منازل کے زینے طے ہوتے جائیں گے۔انہوں نے فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مل کرعالمی قوانین کی بالا دستی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

مشال ملک نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں اور فلسطین میں جو ہو رہا ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی مذہب سے ہوں،ہمیں انسانیت کا سبق دینا،مذہبی آزادی کے حق میں آواز اٹھانا اور ہر کسی کو محبت و بھائی چارے کا سبق دینا چاہیے اور یہی وقت ہے کہ ہم اس کا سنجیدگی سے حل نکالیں۔مشال ملک نے کہا کہ اس حوالے سے جامعہ کے طلبہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔

اس موقع پر وائس چانسلرجی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کہا کہ ہم پرامن مذہب کے پیروکار ہیں ، ہمیں یہ ثابت کرناہے کہ ہم پرامن لوگ اور دنیا میں بھی امن کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کئی دہائیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کیا صرف باتوں سے ہم کچھ نتیجہ نکال پائیں گے اس کا جواب نہیں ہوگا اس کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہم سے بعد میں آزادی حاصل کرنے والاملک ہے اور دنیا کی نظریں اس پرہیں اس لیے ہمیں بھی خود کو مستحکم کرنے کے لیے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بھائی چارےعالمی امنمشال ملکمظلوم
Previous Post

انوار الحق کاکڑ کا پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

Next Post

بیٹی آئرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہوگی ، عامر خان

News Editor

News Editor

Next Post
عامر خان

بیٹی آئرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہوگی ، عامر خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading