ظفرگڑھ: سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی خدمت کی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق تیز دھوپ اور شدید گرمی کے باوجود ڈپٹی کمشنر انگریزی سوٹ اور کالے چشمے پہنے متاثرین کے درمیان موجود رہے اور خود اپنے ہاتھوں سے سیلاب زدگان کا سامان اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مدد کی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ افسران بالا کی جانب سے عملی خدمت کا یہ انداز عوام کے دل جیتنے کے مترادف ہے۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔









