پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں، لیکن اس بار وجہ ان کی تصاویر کی حقیقت ہے یا فریب؟
انسٹاگرام پر حالیہ پوسٹ کی گئی بولڈ تصاویر میں صحیفہ مختلف مغربی طرز کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، جن میں ڈیپ نیک لائنز، آف شولڈر میکسی اور بیک لیس جمپ سوٹ نمایاں ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ توجہ ان تصاویر کے نیچے لکھے گئے کیپشن نے حاصل کی، جس میں صحیفہ نے خود ہی سوال اٹھایا:
"یہ اے آئی ہے یا حقیقت یا فوٹو شاپ؟ کچھ نہیں کہہ سکتی۔”
اس جملے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا۔ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں، اور بطور ثبوت انہوں نے نشاندہی کی کہ صحیفہ کے ہاتھ پر موجود مشہور ٹیٹو ان تصاویر میں موجود نہیں۔
دوسری جانب ایک طبقے نے انہیں ان کے بولڈ لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور یہ پہلا موقع نہیں کہ صحیفہ کو اس نوعیت کے کمنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہو۔
یہ واضح نہیں کہ تصاویر حقیقت پر مبنی ہیں یا ڈیجیٹل تخلیق، لیکن اتنا ضرور ہے کہ صحیفہ ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں — اس بار حقیقت اور فریب کے دھندلے بیچ!









