بنگلادیشی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے انٹرپول سے باضابطہ طور پر ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
یہ قدم انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا، جس کے مطابق حسینہ واجد اور 12 دیگر افراد مختلف سنگین الزامات کے تحت مفرور قرار دیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست عدالتی احکامات اور ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔









