لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اورسینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے پر قیمتی جانووں کے ضیاع پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں، واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور حقیقی اسباب کا تعین کیا جائے تاکہآئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مسافر کوچ میں جاں بحق مرد،خواتین اور بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ پر انتہائی دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے، اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔









