• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
شوگر

شوگر خاموش بیماری ہے اس پر قابو نہ پایاجائے تو جان لیوا بن جاتی ہے،

News Editor by News Editor
مارچ 24, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی(صحت ڈیسک)فیڈریشن آف آل پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سلیمان چاؤلہ نے کہاہے کہ شوگرایک خاموش بیماری ہے اس پر قابو نہ پایا جائے تو جان لیوا اور معذور کر دینے والی بیماری بن جاتی ہے،

اس لیے ہمیں لوگوں کو شعور دینا ہوگا کہ وہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر اس بیماری سے بچ سکتے ہیں،شوگر کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نیشنل ڈائبٹیز ہیلتھ پروموشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 3 ہزار کلینک بنانے کے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیاہے لوگ اس سے استفادہ کریں، ڈاکٹر عبدالباسط اور ان کی ٹیم ذیابطیس کی روک تھام کے لیے جو کاوشیں اور کوششیں کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو کوشش کا کہا ہے، یہ لوگ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور ان ہی لوگوں کی وجہ سے آج یہ ملک قائم و دائم ہے۔ یہ چھوٹی سی ٹیم جس لگن سے کام کر رہی ہے اس کی قدر کرنی چاہیے، تین ہزار میں سے ایک کلینک کا پورا خرچہ برداشت کریں گے۔

یہ باتیں انہوں نے بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائینولوجی اور ہیلتھ پروموشن فائونڈیشن کی جانب سے 3000 کلینک بنانے کے پائیلٹ پروجیکٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔تقریب میں ہیلتھ پروموشن فائونڈیشن کے چیئرمین امتیاز زبیری ، وائس چیئرمین پروفیسر عبدالباسط،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ظفر اقبال عباسی،پروفیسر محمد یعقوب احمدانی، مختار احمد اور پروفیسر اشعر فواد سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔پروجیکٹ کے چیئرمین امتیاز زبیری نے کہا کہ ہیلتھ پروموشن کا قیام 2017 میں آیا اور اس کا مقصد سفید پوش افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا، ایسے افراد جو مہنگائی کی وجہ سے علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

پروجیکٹ کے وائس چیئرمین اور معروف ماہر امراض ذیابطیس ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں شوگر کے اعدادوشمار کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے اور ملک میں تین کروڑ 30 لاکھ زیابطیس کے مریض موجود ہیں اورذیابطیس کا شکار سالانہ چار لاکھ افراد پاؤں کے زخم کی وجہ سے عمر بھر کے لیے معذور ہوجاتے ہیں۔پروفیسر عبدالباسط نے کہا کہ 26 سال کی محنت کا ثمر ہے کہ ذیابطیس پر قابو پانے کے لیے تین ہزار کلینک کے قیام کا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں، اس سے پہلے ہم نے فٹ کلینکس کا آغاز کیا تھا اور پاکستان میں 150 فٹ کلینکس کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جس کے نتیجے میں پاؤں اور ٹانگیں کٹنے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شوگر کے مریضوں کے لیے جوتے بنانا رہے ہیں تاکہ شوگر کے مریضوں کے پیرروں میں زخم ہی نہ ہوں اور انہیں معذوری سے بچایا جا سکے۔ یہ جوتے بھی مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی سستے فراہم کیے جاتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک 77 ہزار مریضوں کو اسکرین کیا اور دس ہزار کو جوتے فراہم کیے، سندھ میں دو ہزار بچوں کو فری انسولین اور بلوچستان میں 252 بچوں کو مفت انسولین دے رہے ہیں جلد ملک کے مزید تین ہزار بچوں کو انسولین دینے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹائپ ون ڈائیابٹیز کے پاکستان میں پچاس ہزار مریض ہیں اور ٹائپ ٹو ذیابطیس کے تین کروڑ تیس لاکھ مریض ہیں اور ان کے لیے پروجیکٹ شروع کرنے چاہئیں۔

پروفیسر عبدالباسط کا مزید کہنا تھا کہ ایک ادویہ ساز ادارے نے آدھی قیمت پر انسولین دینے کا منصوبہ شروع کیا ہے جو کہ مریضوں کو ان کے زریعے فراہم کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈائیابٹیز رجسٹری بنائی ہے جس کا آٹھ سال کی محنت کے بعد قیام عمل میں آیا ہے اور حکومت پاکستان اس کی سرپرستی کر رہی ہے۔ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ ان کے قائم کردہ تین ہزار کلینک پرائمری کیئر لیول کے کلینکس ہونگیاس کے اوپر سیکنڈری کیئر سینٹر ہونگے اوران کے اوپر ٹرشری کیئر سینٹرز ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ان کلینکس پر مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے اور کوئی فیس نہیں لیں گے جبکہ آدھی قیمت پر دوا دی جائے گی۔

ماہرین امراض ذیابطیس کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ زیابطیس کا شکار چار لاکھ افراد معذور ہوجاتے ہیں، منصوبے کا مقصد لوگوں کو معذوری سے بچانا ہے اور سفید پوش افراد تک صحت کی سہولیات پہنچانا ہے۔اس سلسلے میں، ناظم آباد میں پہلا کلینک قائم کردیا گیاہے۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں قائم پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشری کیئر کلینکس مفت کنسلٹینسی، رعائتی نرخ پر ادویات اور ٹیسٹس کی سہولت فراہم کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شوگر
Previous Post

سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتما م ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

Next Post

کوئی بھی ملک اپنے جمہوری نظام کو کسی دوسرے ملک پر مسلط نہیں کر سکتا، عالمی ما ہرین

News Editor

News Editor

Next Post
عالمی ما ہرین

کوئی بھی ملک اپنے جمہوری نظام کو کسی دوسرے ملک پر مسلط نہیں کر سکتا، عالمی ما ہرین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading