پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار عاصم بخاری کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہارٹ اٹیک کی شدت کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا، جس سے ان کی حالت نازک ہو گئی تھی۔
تاہم خوش آئند خبر یہ ہے کہ بروقت طبی امداد اور مسلسل نگہداشت کے بعد عاصم بخاری کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب وہ مکمل آرام کے ساتھ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
عاصم بخاری پاکستان کے تجربہ کار اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے ڈرامہ، فلم اور تھیٹر میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک جید ادیب اور شاعر بھی ہیں جن کی تخلیقی صلاحیتیں شوبز کی دنیا میں نمایاں رہی ہیں۔
ان کے مقبول ڈراموں میں بانو بازار، مایا، محبت بہتا دریا، ایک ستم اور سہی، عشق پاگل کرائے، قلندر جیسے شاندار نام شامل ہیں، جنہوں نے ناظرین کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے۔









