• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
بی آر آئی

سی پیک بی آر آئی کا انتہائی اہم منصوبہ ہے ،مقر رین

News Editor by News Editor
اگست 24, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم پاک چائنہ سٹیڈی اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام چین کی حکومت ، ثقافت ،زبان اور نجی اداروں سے متعلق آگاہی کے حصول کے حوالے سے 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے پرو ریکٹر رئیر ایڈمرل احمد فوزان نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کا ایک اہم منصوبہ ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے ایک گیم چینجر ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم میں بتدریج 65ارب امریکی ڈالر ز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ ہزاروں کلومیٹر کی طویل شاہراہیں بنائی گئی ہیں، جس سے عوام کو جدید سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت جہاں ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوئی ہے وہیں ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے نئے منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہے،جس میں شمسی توانائی، پانی، ہوا اور کوئلے سے بجلی کے حصول کے منصوبے شامل ہیں ۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے سے مُستفید ہونے کیلئے ہمارے نجی اداروں کیلئے چین کی ثقافت اورقوانین سمیت دیگر اُمور کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ رئیر ایڈمرل احمدفوزان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، جس میں دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان باہمی روابط کوفروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اور ایف ایم 98 دوستی چینل کی ڈائریکٹر حُو پھنگ پھنگ نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ دنیا بھر میں قیام امن کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کی حمایت کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بیشتر ثقافتی اقدار مشترک ہیں جو پاک چین دوستی کو مضبو ط کرتے ہیں ۔حُو پھنگ پھنگ نے مزید کہا کہ جدیدیت کی جستجو میں چین اور پاکستان کے نظریات مشترک ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی مختلف ممالک کا مشترکہ ایجنڈ ابن چکا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ چین نے سبز ترقی کے حوالے سے جامع اقدامات اُٹھائے ہیں، جن کو عالمی برادری تسلیم بھی کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک طویل تاریخ کے حامل ممالک ہیں۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اور ایف ایم 98 دوستی چینل کی ڈائریکٹر حُو پھنگ پھنگ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ دونوں ممالک کے عوام الناس کو ایک دوسرے کی ثقافت سے متعارف کرانے اور چین پاک دوستی کو نسل در نسل آگے بڑھانے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

بحریہ یونیورسٹی کے پروفیسر حسان داود بٹ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت تعمیر کئے گئے توانائی منصوبوں سے ملک میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہوا ہے، جس سے ملک میں جاری توانائی بحران پرقابو پانے میں مدد ملی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں 5 ہزار کلومیٹر طویل شاہراوں کا ایک جال بچھایا گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد سے ورکشاپ کے شرکاء کو چین کی ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی ۔حسان داود بٹ کا کہناتھا کہ سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ دوستی مزید مضبو ط ہوگی اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اُن کا کہناتھا کہ اپنی ترقیاتی پالییوں کی بدولت آج چین دنیا کی دوسری معیشت بن چکا ہے جبکہ اس وقت چین کے دنیا کے 180 ممالک کے سفارتی تعلقات قائم ہیں ۔حسان داود بٹ کا کہنا تھا کہ چین میں 56 قومیتیں آباد ہیں جو بھر پور انداز میں ملکی ترقی میں اپنا مثبت اورتعمیر کردار ادا کررہی ہیں ۔

اس موقع پر سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ کے انعقاد سے پاک چین دوستی کو مزید مضبو ط بنانے میں مدد حاصل ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہم ہےجبکہ اس دوستی کی مثال کہی نہیں ملتی ۔اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس کےتحت زراعت ، تعلیم اور ملک بھر میں صنعتی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔سابق سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہناتھا سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کیلئے ہمیں چینی منڈیوں کے اُصولوں اور قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم پاک چائنہ سٹیڈی اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر عمران الحق نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کے سی پیک منصوبے کو تقریبا 10سال مکمل ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران دونوںممالک کے درمیان تعاون کی اعلی مثال قائم ہوئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کامقصد دونوںممالک کی نجی کمپنیوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ثقافتی اقدار کو سمجھنا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بحریہ یونیورسٹیبی آر آئیسی پیکگیم چینجر
Previous Post

چین کے صدر شی چن پھنگ کی بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے ملاقات

Next Post

جاپان کے ماحول دشمن اقدام کو روکنے کے لیے عالمی تعاون اور اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی میڈ یا

News Editor

News Editor

Next Post
عالمی میڈ یا

جاپان کے ماحول دشمن اقدام کو روکنے کے لیے عالمی تعاون اور اقدامات ناگزیر ہیں، عالمی میڈ یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5877

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading