سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ، 79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کےعہدے پرترقی دے دی گئی ۔ترجمان لاہور پولیس
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی چئیرمین شپ میں منعقدہ بورڈ میں ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف، ایس ایس پی(انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری شامل تھے۔
اے ایس آئیز سے سب انسپکٹر کی ترقی کیلئے 135کیس زیر غورتھے، جس میں سے79اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دی گئی ۔ ترجمان لاہور پولیس
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد۔
٭ لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کاعمل تیزی سے جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس
میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی ہر افسراور اہلکارکا جائز حق ہے۔ بلال صدیق کمیانہ
ترقی پانے والے افسران نئےجذبے اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔سربراہ لاہور پولیس
ترقی پانے والے پولیس آفیشلز قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔بلال صدیق کمیانہ