لاہور(ہیلتھ رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کورونا وائرس کے پھیلائو کےپیش نظر پنجاب بھر کے اسپتالوں کی اوپی ڈیز کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کردیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے غریب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشین کے سی اوی او کو اوپی ڈیز کھولنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جانب سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسپتال اپنی او پی ڈیز کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے احکامات دیئے ہیں کہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ تمام مریضوں کو چیک کیا جائے اور ادویات دی جائیں۔ عدالت عظمی نے اسپتالوں میں کورونا سے بچائو کےلیے حفاظتی انتظامات یقنی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔