اسلام آباد:
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں دو نئے ججز کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو آئینی بینچ کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ کثرت رائے سے کیا گیا، جس سے آئینی مقدمات کی سماعت میں نئے قانونی زاویے شامل ہونے کی امید ہے۔