سونے کی قیمت

سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ

کراچی(کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹس میں ہفتہ کے روزسونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھا 429 روپے کم ہوکر 394320 روپے ہوگیا۔ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاﺅ 5 ڈالر کم ہوکر 4375 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں