سوات: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زمینی تنازع اور معمولی جھگڑوں نے جان لیوا رخ اختیار کرلیا۔ فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ کالام کے علاقے مٹلتان میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
دوسرا واقعہ کبل کے علاقے شلھنڈ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جس میں فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔








