گیس لوڈ شیڈنگ

سوئی سدرن گیس کا یوم عرفہ کی تعظیم میں کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کا اعلان

کراچی(کامرس ڈیسک )سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ میں چند گھنٹوں کی کمی کا اعلان کردیا۔ یوم عرفہ کی تعظیم میں سحری کے وقت گیس کی بندش نہیں ہوگی،جبکہ صارفین کو سحری کی تیاری کےلئے رات 3 بجے سے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

سوئی سدرن کے مطابق 26 مئی کو صبح 10 بجے کے بعد معمول کا گیس بندش شیڈول دوبارہ نافذ کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عید قرباں کے موقع پربھی گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہنے کا امکان ہے،تاہم عیدکےلئے باضابطہ شیڈول کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں