• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ

سندھ پہلا صوبہ جس میں بچوں کی شرح اموات میں 50فیصد تک کمی لائی گئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

News Editor by News Editor
اگست 3, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ جس میں بچوں کی شرح اموات میں 50فیصد تک کمی لائی گئی ہے

کیونکہ صوبہ بھر میں ہنگامی طبی دیکھ بھال کی ضرورت پڑنے پر ہر بچہ کو تیس منٹ کے اندر ہنگامی طبی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے چائلڈ لائف فائونڈیشن کے ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک کی سندھ میں تحصیل کی سطح پر 100ہسپتالوں تک توسیع کے سلسلے میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جمعرات کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چائلڈ لائف فائونڈیشن کے ساتھ ملک کر سندھ میں 9 ایمرجنسی رومز اور 106 ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ مراکز قائم کیے ہیں۔

اس کے نتیجے میں یونیسف کی سپورٹ سے ہونے والے ایم آئی سی ایس سروے 2021 میں سندھ بچوں کی شرح اموات گزشتہ پانچ سال کے دوران 104بچے فی 1000سے کم ہوکر 46بچے فی 1000 کی سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ اعلیٰ معیار کی طبی سہولتیں ہر بچے کا حق ہے اور اسی لیے سندھ حکومت نے چائلڈ لائف فائونڈیشن کو اپنی ہر ممکن سپورٹ فراہم کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کی بچوں کے لیے صحت اور علاج معالجہ کی سہولت کی فراہمی پر توجہ کے مرہون منت ہے بالخصوص پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے زریعے۔ سال 2018میں اکنامک انٹلی جنس یونٹ نے سندھ کو ایشیاء میں شراکت داری کے لحاظ سے چھٹا بہترین خطہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لائف فائونڈیشن نے جدت کے زریعے طبی سہولتوں کے معیار اور رسائی کو بہتر بنایا وہ ایک مثال ہے اور میں شراکت داری کی افادیت کو بروئے کار لانے کے لیے چائلڈ لائف کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں جس نے بہت کم وقت میں گہرے اثرات مرتب کیے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اس شراکت داری کے نتائج کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، ہم نے بنیادی کام مکمل کرلیا ہے اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے تاہم اب بھی بہت سی امیدیں باقی ہیں۔ہم نے کرونا کی وباء اور بدترین سیلاب کے دوران لاتعداد جانیں بچائی ہیں۔ ایمرجنسی رومز اور ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ مراکز کے قیام سے صوبہ کے دور دراز اور سہولتوں سے محروم علاقوں کے بچوں کی حساس طبی دیکھ بھال تک بروقت رسائی یقینی بنانا ممکن ہوا ہے۔ چائلڈ لائف کی شراکت سے سندھ کی تمام تحصیلوں تک یہ سہولت مہیا کرنا ہمارے لیے قابل فخر ہے۔چائلڈ لائف کے چیئرمین اقبال آدمجی نے کہا کہ سندھ حکومت اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی مسلسل سپورٹ سے چائلڈ لائف اپنی خدمات کے دائرے کو توسیع دینے، مربوط اور ہمدردانہ طریقے سے فراہم کی جانے والی خدمات کی سندھ بھر کی مزید کمیونٹیز کو فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ہماری شراکت داری سندھ کے بچوں کی عافیت کو بہتر بنانے کے ہمارے عزم کی دلیل کرتی ہے۔ چائلڈ لائف کے وائس چیئرمین سہیل ٹبہ نے کہا کہ چائلڈ لائف فائونڈیشن اور سندھ حکومت کی شراکت داری نے سندھ بھر میں بچوں کی طبی دیکھ بھال کی خدمات کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ سندھ کی ہر تحصیل تک خدمات ک فراہمی کو ممکن بناکر چائلڈ لائف فائونڈیشن نے سندھ میں بچوں کے لیے طبی دیکھ بھال تک رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے بالخصوص غریب علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے اب اعلیٰ معیار کی طبی نگہداشت تک رسائی آسان ہوئی ہے ۔سہیل ٹبہ نے کہا کہ ہم ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سندھ کے ساتھ اشتراک پر بے حد مسرور ہیں۔

چائلڈ لائف کے ویژن کو اس شراکت داری کے ذریعے عملی جامہ پہناتے ہوئے ہم پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنارہے ہیں۔ چائلڈ لائف فائونڈیشن ہر بچے کی صحت کی بہتری کے لیے اپنے مشن پر پختہ عزم کے ساتھ کاربند ہے۔چائلڈ لائف فائونڈیشن کے سی ای او احسن ربانی نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے سماجی و معاشی پس منظر کے فرق کے بغیر ضرورت مند بچوں کو چوبیس گھنٹے بلامعاوضہ طبی دیکھ بھال کی اعلیٰ معیار کی خدمات مہیا کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ چائلڈ لائف فائونڈیشن کے ایمرجنسی رومز(بطور حب) جدید ترین طبی آلات سے لیس ہیں جہاں اعلیٰ تربیت یافتہ اسٹاف اور ہیلتھ کیئرپروفیشنلز تعینات ہیں۔

ڈی ای کیو / ٹی ایچ کیو سطح کے سیکنڈری کیئر ہسپتالوں میں قائم ٹیلی میڈیسن سیٹلائٹ سینٹر بنیادی اسپوکس کے طور پر فعال ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں سے جوڑنے کا اہم کام کررہے ہیں ۔یہ اختراعی نقطہ نظر طبی مشورے اور تشخیص کو فاصلے سے انجام دینے کی اجازت دیتا ہے، بروقت اور درست علاج کی سفارشات کو یقینی بناتا ہے، جبکہ ان کے گھروں کے قریب مریضوں کے سفر کے اخراجات کو بچاتا ہے۔داخلے یا مزید مداخلت کی صورت میں، بچے کو قریبی ترتیری نگہداشت کے ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں بھیجا جاتا ہے، جو ایک مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: نمائندہ خصوصیوزیراعلیٰ سندھ
Previous Post

ملک میں کوئی اور نہیں صرف بل پاس کرنے کی فیکٹری چل رہی ہے'شیخ رشید

Next Post

2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی،مریم اور نگزیب

News Editor

News Editor

Next Post
قومی اسمبلی

2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی،مریم اور نگزیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading