• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
سفارتی تعلقات

سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی اہم پیش رفت

News Editor by News Editor
مارچ 14, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)سعودی عرب او ر ایران نے چھ سے دس مارچ تک بیجنگ میں بات چیت کی جس کے بعد چین،سعودی عرب اور ایران نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا اور سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے کہا کہ یہ بات چیت کی فتح ہے،امن کی فتح ہے اورموجودہ ہنگامہ خیز دنیا کے لیے ایک اہم اور خوش آئند خبر ہے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اقوام متحدہ، عرب پارلیمنٹ، اسلامی تعاون تنظیم، خلیج کونسل، پاکستان، فلسطین، لبنان اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے ان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چین کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نتیجہ تعمیری نوعیت کے روابط اور بامعنی مذاکرات کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔ باہمی احترام، مساوی بنیادوں پر مکالمہ اور خودمختاری اس "صدی کی مصالحت” کے کلیدی الفاظ ہیں، جو چین کی طرف سے پیش کردہ باہمی احترام اور ناقابل تقسیم سلامتی پر مبنی گلوبل سیکیورٹی انیشیٹیو سے انتہائی مطابقت رکھتا ہے۔یہ گلوبل سیکیورٹی انیشیٹیو کا ایک عملی تجربہ ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں اہم پیش رفت ہے.

عالمی امن کا تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہمیشہ سے چین کی خارجہ پالیسی کا ہدف اور تمام ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔ ایک ذمہ دار ملک کا یہی رویہ ہوتا ہے کہ وہ آگ میں ایندھن کے لیے ہتھیار بھیجنے کی بجائے تنازعات والے علاقوں میں امن اور بات چیت کو فروغ دینے پر قائم رہے اور یہاں تک کہ ان ممالک کو مسلسل خیر سگالی کے اشارے بھیجتا رہے ۔

حالیہ برسوں میں چین کے بارے میں امریکہ کے فہم میں سنگین انحراف دیکھنے میں آیا اور وہ چین کو اپنا سب سے اہم حریف اور سب سے بڑا جیو پولیٹیکل چیلنج قرار دیتا ہے۔ تاہم چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔سات مارچ کو چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ عوام کے درمیان دوستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی عوام کی طرح، امریکی عوام گرم جوش، دوستانہ اور سادہ ہیں، اور وہ سب ایک خوش حال زندگی اور ایک بہتر دنیا کے خواہاں ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کا تعین داخلی سیاست اور امریکہ کی جنونی نیو میک کارتھیازم کے بجائے مشترکہ مفادات، مشترکہ ذمہ داریاں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی ہونا چاہیے ۔چین امریکہ تعلقات کا نہ صرف دونوں ممالک کے عوام ،بلکہ دنیا کے عوام کے مفادات سے قریبی تعلق ہے۔جب امریکہ دانشمندی کے راستے سے ہٹا تو بھی چین بدستور دوستانہ رویے کا اظہار کرتا رہا ۔اس رویے کے پیچھے انسانیت کے مستقبل کے فکرکا جذبہ ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب اور ایران کے مابین 2021 سے 2022 تک عراق اور عمان میں بات چیت کے کئی دور ہوئے جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ امن مذاکرات کو فروغ دینا ہی مختلف ممالک کی مشترکہ کوشش اور امن و ترقی مختلف ممالک کے عوام کی مشترکہ امید ہے۔ اس وقت دنیا کو یکطرفہ پسندی، دوہرے معیار اور کیمپ محاذ آرائی کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے، چین ،سعودی عرب اور ایران کے سہ فریقی مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے، جو نہ صرف وقت کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے بلکہ تمام ممالک کے عوام کے مفادات سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایرانسعودی عربسفارتی تعلقات
Previous Post

چین نے مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول میں مدد کی ہے، ایرانی وزارت خا رجہ

Next Post

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading