اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی حالت اور بیٹی زیانا سے دوری پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔
راجیو کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک وہ بیٹی زیانا سے نہیں مل سکے، اور بیكانیر جا کر بھی ان سے ملاقات کی کوئی صورت نہ بن سکی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ چارو نے انہیں بیٹی سے دور رکھنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ چارو مالی مشکلات کا ذکر کر رہی ہیں، لیکن وہ حالیہ مہینوں میں کروز ٹرپ اور نئی پراپرٹی میں دلچسپی لیتی رہی ہیں۔ راجیو نے مزید کہا کہ بیٹی کی پرورش ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ زیانا ایک مستحکم ماحول میں پروان چڑھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا درست نہیں، اور وہ اب بھی پرامن حل کے خواہاں ہیں۔