وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور اخراجات کم کرنے کے لیے 30 ہزار 968 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، زیادہ تر ختم کی جانے والی نوکریاں نچلے گریڈز کی ہیں، جن میں اسکیل 1 کی 7,305 ملازمتیں سرفہرست ہیں۔ اعلیٰ گریڈز (21-22) میں صرف دو عہدے متاثر ہوں گے۔
حکومتی رپورٹ کے مطابق، رائٹ سائزنگ کا مقصد غیر ضروری عملے کو ختم کر کے نظام کو موثر بنانا ہے۔
سینیٹ کمیٹی میں گفتگو کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے اعتراض کیا کہ حکومت اخراجات کم کرنے کی بات تو کرتی ہے لیکن کابینہ کا حجم بڑھا دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے وضاحت دی کہ یہ فیصلہ ریاستی بچت اور کارکردگی کے فروغ کے لیے کیا جا رہا ہے، اور ملازمین کی فلاح پر بھی نظر رکھی جائے گی۔