سرکار بدلی مگر عوام کی قسمت نہیں،، پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے پر ہر کوئی چکرا کر رہ گیا،، تاجر کہتے ہیں ہیں چالیس سے پچاس فیصد گرانی ہوئی،،،
ٹماٹر تین سو فیصد بڑھا تو پیاز چوبیس،، لال مرچ تینتیس اور چینی انیس فیصد مہنگی ہوئی،، تحریک انصاف حکومت کے تین سو پینسٹھ دن شہریوں کی جیبوں پر بھاری رہے
کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ دالیں کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ ہوا،، چائے کی پتی کا دو سو گرام کا ڈبہ تیرہ فیصد مہنگا ہونے سے دو سو بیس پر جا پہنچا،، کھانے کا تیل نو اور گھی کے نرخ چھ فیصد بڑھے
بے قابو مہنگائی کے ستائے شہری کہتے ہیں کچن کا ماہانہ خرچ جو پہلے دس ہزار تک تھا اب پندرہ سے سولہ ہزار ہو گیا ہے
ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ میں بھی مہنگائی بڑھنے کی تصدیق کی گئی ہے،، عوام کا کہنا ہے کہ حکمران دعووں کے بجائے ریلیف کیلئے عملی اقدامات کریں،،