پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,20,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید بہتری آئی اور یہ 1,20,282 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔
تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع لینے کے رجحان کے باعث مارکیٹ کچھ نیچے آئی اور انڈیکس 1,19,977 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ شاندار پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حالیہ عالمی تجارتی خدشات کے باوجود پاکستانی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا، اور مارکیٹ میں سرگرمی اپنے عروج پر دکھائی دی۔