لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی سرحد عبور کرنے کی کسی بھی کوشش کو بھارت اپنی "تاریخی غلطی” سمجھے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج مکمل طور پر متحد ہیں اور ہر جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع سے غافل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے، جو قابلِ افسوس ہے، جبکہ دنیا یہ جان چکی ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو انجام بھارت خود طے کرے گا، کیونکہ پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سرحدوں کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔