• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
سائفر کیس

سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

News Editor by News Editor
اکتوبر 12, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو چالان نقول فراہم کرنے کیلئے سماعت مقرر کی گئی تھی، عدالت نے ملزمان کو چالان نقول فراہمی کیلئے کمرہ عدالت میں لانے کی ہدایت کی، تاہم، پی ٹی آئی وکلا کے مطابق ٹرائل ان کیمرانہیں ہونا چاہیے، جیل میں کمرہ عدالت چھوٹا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفرکیس کی درخواست ضمانت زیر التوا بھی ہے۔

حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی وکلا سماعت روکنے کیلئے کوئی عدالتی حکم سامنے نہیں لا سکے اور وکلا نے سائفرکیس کی سماعت میں معمول کے مطابق دلائل دینے کی استدعا کی جبکہ عدالت نے ملزمان کو گزشتہ سماعت کے فیصلے کے مطابق نقول وصولی کا حکم دیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکلا نے اوپن کورٹ میں سماعت سننے کی نئی درخواست دائر کی۔ اڈیالہ جیل میں ٹرائل سے متعلق شاہ محمود قریشی نے وزارتِ قانون کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردینے کی بھی درخواست دائر کی جس پر وزارت قانون کو حکم دیا گیا کہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے وضاحت دے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی لیکن عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر انحصار کرے گی، عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں اوردستخط کرنے بھی کی ہدایت کی تاہم، وکیل صفائی شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چالان کے نقول پر دستخط نہیں کریں گے۔ حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی چالان کی نقول پر دستخط کرنے سے انکار کیا، قانون کے مطابق چالان نقول فراہم کردی ہیں، آئندہ سماعت پردستخط کا حکم دیا جاتا ہے اگر نقول پر دستخط نہ ہوئے تو دستخط غیر موثر سمجھے جائیں گے کیونکہ چالان وصول ہوچکا ہے۔

حکم نامے کے مطابق جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کا دورہ کیا اور سیل کے سامنے قائم دیوار کو توڑنے کا حکم دیا جبکہ سپریٹینڈنٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چہل قدمی کیلئے جگہ فراہم کی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے باجود وسیع جگہ کے مزید سیل کی توسیع کی درخواست کی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور سختی سے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اڈیالہ جیلتحریری حکم نامہسائفر کیسسماعت
Previous Post

نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے، اعظم نذیر تاڑر

Next Post

عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے ، دفتر خارجہ

News Editor

News Editor

Next Post
دفتر خارجہ

عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے ، دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading