• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی میڈیا

سائبر اسپیس کا ہم نصیب معاشرہ بنی نوع انسان کو بہتر مستقبل حاصل کرنے میں مدد کرے گا، چینی میڈیا

News Editor by News Editor
نومبر 9, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)2023 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس ووچن سمٹ کا آٹھ نومبر کو افتتاح ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سمٹ کی افتتاحی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے زیادہ جامع، فائدہ مند اورخوشحال، زیادہ پرامن اور محفوظ، اور زیادہ مساوی اور بشمول سائبر اسپیس تشکیل دینے کے "تین اقدامات”پیش کئے ، جو سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

رواں سال ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی ووچن سمٹ کا 10 واں سال ہے۔ 2014 میں پہلی ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے صدر شی جن پھنگ نے ہر سال یا کانفرس میں شرکت کرتے ہوئے کلیدی تقریر کی، یا ورچوئل خطاب کیا ، یا کانفرنس کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں اور دنیا کو مسلسل چین کی دانشمندی، چین کی تجاویز اور چین کے حل پہنچاتے رہے ہیں۔

آج صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ عالمی انٹرنیٹ کی ترقی و حکمرانی کے لئے "چار اصول” اور "پانچ نکاتی تجاویز” کے ساتھ ساتھ سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کو عالمی پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے بلکہ پزیرائی ملی ہے۔

آج کی دنیا میں، انٹرنیٹ کے میدان میں غیر متوازن ترقی، نامکمل قواعد اور غیر معقول نظم و نسق سمیت دیگر مسائل روزبروز نمایاں ہو رہے ہیں، اور سائبر بالادستی عالمی امن و ترقی کے لئے نیا خطرہ بن گئی ہے. کچھ ممالک "ڈی کپلنگ اور دیوار کھڑی کرنے” میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل اس ظالمانہ حقیقت کو یاد دلاتے ہیں کہ "ممالک کے درمیان برابری نہیں ہے”۔ سائبر اسپیس گورننس کے لئے زیادہ منصفانہ، معقول اور مؤثر حل اشد ضروری ہے۔

سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا جو تصور صدر شی نے پیش کیا ، وہ وقت کے تقاضے اور دنیا کی ضروریات کا جواب دینے والا چین کا فارمولہ ہے۔ زیادہ جامع ، فائدہ مند اور خوشحال سائبر اسپیس کی تعمیر کے لئے، ڈیجیٹل میدان میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی کو تیز کرنا، انٹرنیٹ کی ترقی میں عوام کے معیار زندگی کی حفاظت اور بہتری لانا، اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کو انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات شیئر کرنا ضروری ہے. زیادہ پرامن اور محفوظ سائبر اسپیس کا مطلب ہے کہ سائبر خودمختاری کا احترام کیا جائے،
سائبر اسپیس میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی جائے، سائبر بالادستی، بلاک محاذ آرائی اور اسلحے کی دوڑ سے پرہیز کیا جائے، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے پیدا ہونے والے قواعد کے تنازعات، سماجی خطرات اور اخلاقی چیلنجوں سے مناسب طریقے سے نمٹا جائے۔ سائبر اسپیس کو زیادہ مساوی اور بشمول بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آن لائن تبادلوں اور مکالموں کو مضبوط بناتے ہوئے تمام ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی تفہیم اور دوستی کو فروغ دیا جائے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی استفادے کو فروغ دے کر مشترکہ طور پر ایک آن لائن روحانی گھر تعمیر کیا جائے۔

گزشتہ دہائی کے دوران ، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کی ووچن سمٹ نے چین کے انٹرنیٹ کی عظیم ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ دسمبر 2012 سے جون 2023 تک چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد تقریباً دگنی ہو کر 564 ملین سے بڑھ کر 1.079 بلین ہو گئی، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ چین کے نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں تیزی سے بہتری آئی ہے ، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی رسائی کی شرح 60.5فیصد ہے ، براڈ بینڈ نیٹ ورکس کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں تقریباً 40 گنا اضافہ ہوا ہے ، اور دنیا کا سب سے بڑا فائیو جی نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، چین کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ 2022 میں 50.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو جی ڈی پی کا 41.5 فیصد ہے اور دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے. موجودہ سمٹ کے افتتاح کے دن جاری ہونے والی ورلڈ انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023 میں دنیا بھر کے 52 ممالک اور علاقوں میں انٹرنیٹ کی ترقی کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس سال سرفہرست تین ممالک امریکہ، چین اور سنگاپور ہیں۔ اسی دن جاری ہونے والی "چائنا انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2023” کے مطابق ، چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا مضبوط رجحان دیکھا گیا ہے ، ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنایا گیا ، ڈیجیٹل پبلک سروس جامع اور آسان ہیں ، اور چین کی مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کا عمل دنیا میں پیش پیش ہے۔

یہ تیاریوں بلکہ کامیابیوں کے دس سال ہیں۔ آج، ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس انٹرنیٹ کے میدان میں ایک بین الاقوامی میلے سے ایک مستقل بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل ہو گئی ہے. اب تک دنیا بھر کے 25 ممالک اور علاقوں سے انٹرنیٹ کے شعبے سے وابستہ تقریباً 130 کلیدی کمپنیاں، ادارے اور افراد اس میں شامل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں میں 172 ممالک اور علاقوں سے 12،000 مہمانوں نے وو چن سمٹ میں شرکت کی اور یہ سمٹ انٹرنیٹ کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اعلیٰ درجے کا پلیٹ فارم بن گئی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر چین کی وکالت کو عالمی پیمانے پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے، مشترکہ کارروائی اور تعاون کے نتائج حاصل ہوئے ہیں.

سائبر اسپیس انسانیت کا مشترکہ گھر ہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی پوری انسانیت سائبر اسپیس میں اتنی جڑی ہوئی نہیں تھی جتنی آج ہے۔اور ایک پرامن، محفوظ، کھلی، منظم اور تعاون پر مبنی سائبر اسپیس کا تحفظ انسانی تہذیب کے عمل اور ترقی پر اثر ڈالتا ہے، اور یہ دنیا کے بیشتر ممالک کی مضبوط اور مشترکہ خواہش بن گیا ہے.

نئے عہد اور نئے سفر میں چین پرامن ترقی اور تعاون پر مبنی مشترکہ کامیابیوں کے حصول کے لئے سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر، ڈیجیٹل تہذیب کے نئے دور کی طرف بڑھنے اور انسانیت کا بہتر مستقبل تشکیل دینے میں دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیٹسائبرکانفرنسورلڈ
Previous Post

جی سیون وزرائے خارجہ کے بیان میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا کوئی ذکر نہیں ہے ، چینی وزارت خارجہ 

Next Post

چین ۔امریکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مذاکرات میں مثبت پیش رفت

News Editor

News Editor

Next Post
چین ۔امریکہ

چین ۔امریکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مذاکرات میں مثبت پیش رفت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading