• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
لی چھیانگ

زیادہ جامع اور پائیدار عالمی گورننس کے فروغ میں "گلوبل ساؤتھ پاور”

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جولائی 8, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) برازیل میں 17 ویں برکس سمٹ کا ریو ڈی جنیرو اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق یہ اعلامیہ برکس میکانزم کی توسیع کے بعد پہلا اسٹریٹجک بیان ہے، اور یہ گلوبل ساؤتھ کے زیادہ جامع اور پائیدار بین الاقوامی گورننس کو فعال طور پر فروغ دینے کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
"گلوبل ساؤتھ تعاون کی مضبوطی اور زیادہ جامع اور پائیدار عالمی گورننس کا فروغ” کے موضوع کے ساتھ ، سربراہ اجلاس نے سیاست و سلامتی ، معیشت و مالیات ،اور ثقافتی و عوامی تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں برکس تعاون کے لئے ایک سہ جہتی فریم ورک تشکیل دیا۔ سربراہ اجلاس میں عالمی صحت، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سلامتی سمیت دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا ، جو ترقی پذیر ممالک کے حقیقی چیلنجوں سے قریبی وابستہ ہیں اور گلوبل ساؤتھ کی بنیادی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ تعاون کے حوالے سے برکس ممالک ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مکالمے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہیں جس سے تمام انسانیت کے مفاد میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ سیاسی اور سلامتی امور پر برکس ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تمام یکطرفہ جبری اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ماورا ہر قسم کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں ۔
برکس ممالک دنیا کی کل آبادی کا تقریباً نصف ہیں،عالمی معیشت میں ان کا شیئر 30 فیصد سے زیادہ ہے ، اور یہ عالمی اقتصادی ترقی میں 50 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں.برکس ممالک پائیدار، جامع، مساوی اور آزاد ترقیاتی تصور کے لئے پرعزم ہیں۔ برکس ممالک کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کا 10 سالہ سفر اس ترقیاتی تصور کا بہترین نمونہ ہے۔ نیو ڈیولپمنٹ بینک نہ صرف اپنے ارکان کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کی حمایت کرتا ہے بلکہ ڈیجیٹل معیشت اور سبز توانائی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں جدید فنانسنگ ماڈل بھی تیار کرتا ہے۔ روایتی مغربی مالیاتی اداروں کے "سرمائے کے بدلے میں وسائل دینے” کےماڈل کے برعکس ، نیو ڈیولپمنٹ بینک مقامی ترقی اور پائیدار ترقی کے بنیادی اہداف پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اور "جامعیت، شفافیت اور آزادی” کا یہ ترقیاتی تصور اپنے ارکان کی آزادانہ ترقی اور عالمی اقتصادی نظام کے منصفانہ اور معقول آپریشن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
بین الاقوامی سلامتی کے شعبے میں برکس ممالک انصاف اور امن کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔17 ویں برکس سربراہ اجلاس نے اپنے اختتامی بیان میں فلسطینی علاقوں میں بھوک کو جنگی آلے کے طور پر استعمال کرنے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب برکس ممالک نے بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے بارے میں برکس کے چیئرمین ملک برازیل نے گزشتہ ماہ ایران پر فوجی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال پر برکس کا مشترکہ بیان جاری کیا۔ فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے پر برکس رہنماؤں نے ایک خصوصی ورچوئل کانفرنس بھی منعقد کی اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ یوکرین کے مسئلے پر چین اور برازیل کی حمایت سے پرامن تصفیے کو فروغ دینے کے لیے ‘فرینڈز آف پیس’ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ سلامتی کے مسائل پر برکس ممالک کا تعاون بحران کے ردعمل سے گورننس کی تعمیر میں بدل رہا ہے۔
ریو ڈی جنیرو اعلامیے میں واضح طور پر عالمی سلامتی کے نظام میں اصلاحات، مغرب کے زیر تسلط مخصوص سیکیورٹی اتحادی نظام کو توڑنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی ایک مشترکہ سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

برکس تعاون میں چین ہمیشہ تصوراتی جدت طرازی اور تجرباتی پیش رفت کا فعال حامی رہا ہے۔ تعاون کے لیے صدر شی جن پھنگ نے 2017 میں شیا من شہر میں "برکس پلس” تعاون کا تصور پیش کیا، جس سے بند میکانزم کھلے پلیٹ فارم میں تبدیل ہوا ۔ سلامتی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال کازان سمٹ میں نشاندہی کی تھی کہ ‘امن کے لیے برکس’ کی تعمیر ضروری ہے۔ عالمی گورننس کے تناظر میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ وسیع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ فوائد کے تصور کو برکس میکانزم کے ذریعے ادارہ جاتی نتائج میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عملی سطح پر،تخفیف غربت کے میدان میں چین کی کامیابیاں گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل تقلید "ترقیاتی نمونہ” بن رہی ہیں۔اہدافی غربت کے خاتمے اور صنعتی ترقی کے ذریعے تشکیل کردہ "چینی حل” برکس میکانزم کے ذریعے مصر، ایتھوپیا اور دیگر ممالک میں تخفیف غربت کے روڈ میپ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے "چین- برکس نیو کوالٹی پروڈکٹیویٹی ریسرچ سینٹر” کے قیام اور "گولڈن ایگریٹ ” ایکسیلینس اسکالرشپ کے قیام سمیت دیگر اقدامات کا اعلان کیا، جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، گرین مینوفیکچرنگ اور دیگر فرنٹیئر شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اور "ٹیکنالوجی بااختیاری اور ٹیلنٹ سپورٹ” کے دو پہیوں والے ڈرائیو ماڈل سے نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کے میدان میں چین کے ثمرات کو تمام ممالک کے لیے ترقیاتی فوائد میں تبدیل کیا جائے گا ۔
"برکس کا بیانیہ عہد حاضر کا بیانیہ ہے۔” "برکس” کا تصور پیش کرنے والے ماہر معاشیات جم اونیل نے انہی خطوط پر "برکس” کی ساکھ اور کردار کی تشریح کی ہے۔ اوائل میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے چار ممالک پر مبنی”برک” سے لے کر جنوبی افریقہ کی شمولیت سے "برکس” ،پھر مزید رکن ممالک اور شراکت دار ممالک کی شرکت سے "برکس پلس” تک، برکس ایک اقتصادی تعاون کے پلیٹ فارم سے عالمی گورننس میں اصلاحات کی قیادت کرنے والی ایک اہم طاقت بن گیا ہے۔ برکس میکانزم کے تحت گلوبل ساؤتھ تعاون عالمی گورننس سسٹم میں ترقی پذیر ممالک کی آواز اور اثر و رسوخ کو مزید بڑھائے گا اور جامع عالمگیریت کی تشکیل میں "گلوبل ساؤتھ پاور ” ڈالے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

ایک با عزت اور خود پر فخر کرنے والے چینی بنیں ، چینی صدر

Next Post

چین اور بولیویا نے اہم امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
چینی وزیر خا رجہ

چین اور بولیویا نے اہم امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading