اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔صدر زرداری نے زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صدر مملکت نے زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ امید ہے وینزویلا کے عوام اس سانحے کا بہادری اور عزم کیساتھ مقابلہ کرینگے۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وینزویلا کی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، مشکل اور کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔