• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
بلال اظہرکیانی

زراعت کے شعبہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا، بلال اظہرکیانی

News Editor by News Editor
جولائی 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے رابطہ کاربرائے معیشت وتوانائی بلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ زراعت کے شعبہ پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا،

پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچانے والے اب آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدارمیں آکرملکی ترقی اوراستحکام کے سفرکوجاری رکھے گی۔ بدھ کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے ملک میں معاشی استحکام آیاہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کامعاہدہ کیاہے، یہ پروگرام وزیراعظم کی کوششوں سے ہواہے اور پورے ملک میں اس معاہدے کاخیرمقدم کیاگیا، 3 جولائی کو سٹاک ایکسچینج میں 2343 پوائنٹس کااضافہ ہوا، انڈکس نے 45ہزار کی حد عبورکرلیا۔ فچ نے ہماری ریٹنگ بہترکی،کاروباری اورتاجربرادری نے اس کاخیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے خود بھی کہاہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کا حصول لمحہ فکریہ ہے مگر یہ معاہدہ کرنا پاکستان کیلئے ضروری تھا، اس کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ذخائر اور استحکام کے جذبات میں اضافہ ہوا جبکہ ڈیفالٹ کے خطرات ختم ہوئے ، آئی ایم ایف، سعودی عرب اوریواے ای سے معاونت کے بعد اب چین نے پاکستان کا 60 کروڑ ڈالرکا قرضہ رول اوور کردیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کو رعایتی مدت ملی ہے، ہم نے اس سپیس کو استعمال کرکے اصلاحات کرنا ہے تاکہ معیشت کیلئے یہ مسائل دوبارہ پیدانہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ قومی معیشت کو مسلط شدہ لوگوں نے تباہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے ، ان لوگوں نے چھوٹی سیاست کیلئے بارودی سرنگیں بچھائی جس کو صاف کیا گیاہے۔ پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نہج پرپہنچانے والے اب آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف کوششیں کررہے ہیں، ان لوگوں کویہ تکلیف ہے کہ پاکستان دیوالیہ کیوں نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ مشکل فیصلوں کے باوجود سماجی تحفظ کے پروگرام کے تحت معاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے، بدترین سیلاب کے باوجود متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اوربحالی کے کام ہورہے ہیں، سازشیں کرنے والے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالہ سے جھوٹ بول رہے ہیں، یہ لوگ اضافی ٹیکسز کی بات کررہے ہیں ، میں واضح طورپربتانا چاہتا ہوں کہ جو بھی تبدیلیاں ہونی تھیں وہ بجٹ میں کردی گئی ہے، ہم نے اخراجات میں 85 ارب روپے کی کمی کردی ہے جبکہ بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ زراعت پرکوئی ٹیکس عاید نہیں کیا جارہاہے، اس حوالہ سے لوگ ابہام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم نے معاشی استحکام کے سفرکوجاری رکھتے ہوئے اوراصلاحات کا سلسلہ بھی جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں کیاہے، اگر ہم ڈیفالٹ کرتے توسب سے زیادہ نقصان عوام اورخاص طورپرمعاشی طورپرکمزورطبقات کوہوتا۔ سری لنکا میں 18 سے لیکر20 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی،

ایندھن کی کمی تھی، لوگ 5,5 دن ایندھن کیلئے قطاروں میں کھڑے رہتے، مسلط شدہ لوگوں نے ملک کو معاشی طورپرتباہ کرنے کی اپنی پوری کوشش کی، شوکت ترین اورکے پی وپنجاب کے وزرائے خزانہ کے درمیان بات چیت اس کا بین ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں جون کے دوران کمی آئی ہے، آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی ہوگی، مہنگائی کے ذمہ داربھی یہی مسلط شدہ طبقہ تھا، ہم نے حکومت سنبھال کرسیاست کی بجائے ریاست کوترجیح دی، مسلم لیگ پاکستان کوبنانے والی جماعت ہے اس لئے ہم نے یہ مشکل فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہاہے اورآنے والے دنوں میں روزگارکے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مسلط شدہ ٹولے نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کو جان بوجھ کرتوڑا تاکہ نئی حکومت کیلئے مشکلات پیداہوں اورپاکستان معاشی طورپردیوالیہ ہوں، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیاتھا، 2018 میں مہنگائی کی شرح 3.8 اورکھانا پینے کی اشیا کی مہنگائی 2.3 فیصدتھی، ہم نے اس وقت معاشی استحکام کی منزل حاصل کی تھی اوران پالیسیوں کا تسلسل جاری رہناتھا مگرملک کے ساتھ جرم کرکے ایک سیاسی تجربہ کیاگیا، رسوائی ، کرپشن اورملک کی جگ ہنسائی کرکے نوازشریف کو اقتدارسے باہرکیاگیا، اس کا نقصان ملک کے غریب طبقات کوپہنچا، 2018 میں جی ڈی پی کی نمو6 فیصدتھی،

اس دور میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا، 2013 تا 2018 پاکستان نے سی پیک بھی چلایا،12 ہزارمیگاواٹ بجلی کے کارخانے لگے اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا، کامیاب آپریشنز سے ملک سے دہشت گردی کوختم کردیاگیا۔پائیدارنموکی راہ پرچلنے والے پاکستان کواس شخص نے تباہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ تین دھائیوں میں ملک کی نمایاں معاشی ترقی نوازشریف کے ادوارمیں ہوئی ہے، ان ادوارمیں معاشی مشکلات کے باوجود بہترین انتظام وانصرام سے معاملات کوآگے بڑھایاگیا،جوہری دھماکوں کے ذریعہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیربنایاگیا ۔

2018 سے 2022 تک ملک کوریورس گیئرلگایاگیا، جس منزل پرہم 2017 میں تھے 14 ماہ کی حکومت میں ہم ابھی اس منزل پردوبارہ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کرہی ہے، برآمدات میں اضافہ کیلئے آئی ٹی اورزراعت پرتوجہ دی جارہی ہے۔ گزشتہ سال سیلاب کے باوجودہم نے کسان پیکج دیا، زراعت کاشعبہ ترقی کرے گا توہمارے ملک کے معاشی طورپرکمزورطبقات کے معیارزندگی میں بہتری آئیگی

ہم نے مل کراس رعایتی مدت کواستعمال کرنا ہے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ تین دہائیوں میں ترقی کے سارے منصوبے مسلم لیگ ن نے مکمل کئے ہیں،ان شاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدارمیں آکرملکی ترقی اوراستحکام کے سفرکوجاری رکھے گی۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ گزشتہ مالی سال میں کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرض 3.95 روپے سے لیکر10 روپے فی یونٹ تھی، ہماری کوشش ہے کہ کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہ ہوں اوراگر اضافہ کرنا مجبوری ہوں تو کم سے کم اضافہ کیا جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلال اظہرکیانیترقی اوراستحکامٹیکس عائدمعاشی مشکلات
Previous Post

کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، یوسف رضا گیلانی

Next Post

جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن دوبارہ قائم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو امن کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے،مسعود خان

News Editor

News Editor

Next Post
مسعود خان

جنوبی ایشیا میں تزویراتی توازن دوبارہ قائم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو امن کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے،مسعود خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading