ممبئی (سپورٹس نیوز ) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کارکردگی کو بنیاد بناکر گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اے+ کیٹیگری میں وایرت کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ کے علاوہ رویندرا جڈیجا کو ترقی دیتے ہوئے انہیں بھی اسی کیٹگری کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ سلیکٹرز نئے مرکزی معاہدے اکتوبر 2023 سے ستمبر 2024 تک کی کارکردگی کی بنیاد پر طے کریں گے، بھارت نے 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں رنر اپ رہ کر جبکہ 2024 کے ٹی20 ورلڈکپ میں فاتح اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کے مطابق، معاہدوں کا جائزہ 6 ماہ پہلے کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ تازہ کارکردگی کو مدنظر رکھا جاسکے۔ بورڈ عہدیدار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے وقت کھلاڑی کی 6 ماہ پہلے کی کارکردگی کو دیکھا جائے گا کیونکہ وقت کے ساتھ کرکٹر تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔