• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
روبوٹک سرجری

روبوٹک سرجری ، شعبہ سرجری کا مستقبل ہے ، بین الاقوامی سیمینارسے ماہرین کا خطاب

News Editor by News Editor
نومبر 6, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

کراچی(نمائندہ خصوصی)روبوٹک سرجری کے ایک بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرنے والے طبی ماہرین نے کہاہے کہ روبوٹک سرجری کی جدید سہولیات سے آراستہ طریقہ علاج سے سود مند نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔طبی ماہرین، پاکستان سوسائٹی آف روبوٹک سرجنز(پی ایس آر ایس)اورسندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے باہمی اشتراک سے منعقدہ روبوٹک سرجری کے بین الاقوامی سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔

اس سیمینارکا انعقاد ایس آئی یو ٹی کے آغا حسن عابدی آڈیٹوریم میں کیا گیا۔سیمینار کا افتتاح ڈاکٹر سعید قریشی ،وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاور صدر پاکستان سوسائٹی آف روبوٹک سرجری نے کیا جبکہ صدارت کے فرائض ڈاکٹر ادیب رضوی ،ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی نے سر انجام دیئے۔سیمینار میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، انڈیا اور میزبان ملک سے نامور روبوٹک سرجنز نے شرکت کی۔

ماہرین نے سرجری کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اورقلیل عرصے میں اس سے مستفیض ہونے والے مریضوں کی بڑی تعداد کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ روبوٹک سرجری کے دور رس، مثبت اور حوصلہ افزا نتائج کی بنیاد پر اس ٹیکنالوجی کو طب کے شعبوں جن میں معدہ و جگراور بڑی آنت، شعبہ امراض نسواں، کینسر اور ٹرانسپلانٹ کیدیگر آپریشنز میں بڑھایا جائیگا۔ماہرین نے کہا کہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی بیش بہا افادیت کے باعث روبوٹک سرجری کو طب کے شعبہ سرجری میں نہایت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

مریض کی سرجری کے دوران ایک چھوٹا سا زخم لگایا جاتا ہے جس کی وجہ سے خون کم ضائع ہوتاہے ، دردکم ہوتا ہے ، اور جلد صحتیابی اور اسپتال سے مختصر مدت میں چھٹی ہو جاتی ہے روبوٹک سرجری کا اہم فائدہ مریض کو یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے عام مروجہ طریقے سے ہونے والی پیچیدگیوں کا امکان کم ہو تا ہے۔ایس آئی یو ٹی کے شعبہ روبوٹک سرجری میں اب تک دو ہزارسے زائد مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے جا چکے ہیں۔

اس شعبے میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد ایس آئی یو ٹی نے پورے سندھ میں اپنے اہیلتھ نیٹ ورک کو آگے بڑھایا ہے جہاں اب تک 200 سے زائد روبوٹک سرجری کی جا چکی ہیں ۔ماہرین میں ڈاکٹر خورشید گرو(امریکہ)، ڈاکٹر سعید قریشی(وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاور صدر پاکستان سوسائٹی آف روبوٹک سرجری)، ڈاکٹر مارک سلیک(برطانیہ)، ڈاکٹر مارکس کیرے(آسٹریلیا)،ڈاکٹر ساجدہ قریشی(ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کراچی)، ڈاکٹر پریتپل سنگھ(انڈیا)،ڈاکٹر شاہد رسول(ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، کراچی)، ڈاکٹر نعمان ظفر(کنسلٹنٹ یورولوجسٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ، لاہور)، ڈاکٹر محمودایاز(وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، لاہور)، ڈاکٹر محمد ریحان محسن(ایس آئی یو ٹی، کراچی)شامل تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانٹیکنالوجیخطابصدارت
Previous Post

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتخانات کا اعلان کردیا

Next Post

فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، براک اوباما

News Editor

News Editor

Next Post
براک اوباما

فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، براک اوباما

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading