• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
آم

رواں سال پاکستان میں آم کی 1.7 ملین ٹن کی اچھی پیداوار متوقع

News Editor by News Editor
فروری 24, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)رواں سال پاکستان میں آم کی 1.7 ملین ٹن کی اچھی پیداوار متوقع ، پاکستان ایک سال میں تقریباً 150000 ٹن آم برآمد کرتا ہے۔

 

گوادر پرو کے مطابق حالیہ برسوں میں چین پاکستان سے غذائی مصنوعات کی برآمد کی سب سے بڑی منڈی بن گیا ہے، پاکستان سے چین کو غذائی مصنوعات کی برآمدات 2022 میں 1 بلین ڈالر کے قریب تھیں،ہم چین میں پاکستانی آموں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے منتظر ہیں۔ان خیالات کا اظہار شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے پاکستانی آم کے فروغ کے حوالے سے ایک ویبینار میں کیا۔

 

گوادر پرو کے مطابق ویبینار کا انعقاد قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نے شنگھائی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سے کیا اور اس کی صدارت ڈپٹی قونصل جنرل نواب علی راہوجو نے کی۔ ویبینار میں 5 سے زائد پاکستانی آم برآمد کرنے والے اداروں اور 5 چینی آم درآمد کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ آبادگار بورڈ کے سینئر نائب صدر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ محمود نواز شاہ نے کہا کہ پاکستانی آم مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بہت مقبول ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مزید چینی صارفین پاکستانی آم کو پسند کریں گے۔گوادر پرو کے مطابق 2018 میں پاکستان نے سالانہ 1.9 ملین میٹرک ٹن آم پیدا کیے، جو دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

 

تاہم گزشتہ 5 سالوں میں ملک کی آم کی پیداوار میں کمی آئی ہے، جس کا زیادہ تر الزام گلوبل وارمنگ پر لگایا جاتا ہے۔ محمود نے گوادر پرو کو بتایا کہ آم کے باغات اس وقت اچھی طرح کھل رہے ہیں اور آم کے سیزن سے 1.7 ملین ٹن کی اچھی پیداوار متوقع ہے۔ پاکستان ایک سال میں تقریباً 150,000 ٹن آم برآمد کرتا ہے۔ تاہم، اس کی برآمدات کا حجم پیداوار سے بہت پیچھے ہے۔ محمود نے مزید کہا چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کے پاس بڑی صلاحیت ہے، جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے مطابق 2022 میں پاکستان کی چین کو تازہ یا خشک آم (کموڈٹی کوڈ 08045020) کی ایکسپورٹ 55,605 ڈالر تھی جو 2021 کے 127,200 ڈالر سے کم تھی، جب کہ حجم کے لحاظ سے یہ 2022 میں 23.95 ٹن اور 2021میں37.42 ٹن تھی۔

 

گوادر پرو کے مطابق سانلین انٹرنیشنل کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او وکٹر لوو جو مسلسل 4 سال سے پاکستانی آم برآمد کر رہے ہیں نے کہا کہ گزشتہ سال کے شدید سیلاب نے آم کی پیداوار اور معیار کو کم کر دیا، وبا کی وجہ سے ترسیل کی محدود صلاحیت، اور پیچیدہ معائنہ اور قرنطینہ کے طریقہ کار کی وجہ سے چین کو آم کی برآمدات میں کمی۔

 

گوادر پرو کے مطابق وکٹر نے وضاحت کی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی آموں کا معیار، جس میں ذائقہ، شکل اور سائز شامل ہے، چین میں اعلیٰ قسم کے آم کے صارفین کی طرف سے پسند کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا آم کی فروخت کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ کمپنی کے پہلے 2 ٹن آم جو پچھلے سال چین پہنچے تھے اور چینی ہوائی اڈے پر ہی اٹھا لیے گئے تھے۔ وکٹر نے کہا کہ رواں سال ہم نقل و حمل اور بیرونی پیکیجنگ کے بہتر تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر یونٹس کے ساتھ تجربہ کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آمکامرس ڈیسک
Previous Post

حکومت عوام کی کمر توڑنے کیلئے تیار،بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Next Post

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا خوفناک طوفان

News Editor

News Editor

Next Post
رمضان المبارک

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا خوفناک طوفان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading