اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے پشاور ہائی کورٹ بارکے اندریہ واقعہ ہونا امن وامان کی سنگینی کا ثبوت ہے ،
پنجاب اور کے پی کے میں دو کیل جاں بحق ہوئے ، دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومتیں ہیں ،،بہیمانہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا لاقانونیت کا شکار ہے، امن وامان کی صورتحال الارمنگ ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔ انہوںنے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ بارکے اندریہ واقعہ ہونا امن وامان کی سنگینی کا ثبوت ہے ۔
انہوںنے کہاکہ بہیمانہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک دن میں راولپنڈی اور پشاور میں دو وکیلوں کو نشانہ بنایاگیا، دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور پنجاب دونوں کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پہلے بھی متعدد مرتبہ آگاہ کر چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لالہ عبدالطیف آفریدی آئین ، جمہوریت اور مظلوم انسانوں کے وکیل تھے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بہادری اور جرات سے سچ بولنا ، ان کا شیوہ اور تعارف رہا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبردے۔ آمین۔
٭٭٭٭









