لاہور: رائیونڈ کے علاقے میں معمولی رقم پر دو سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث اویس اور شہزاد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
چوہنگ میں سی سی ڈی پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران ان کے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزمان کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں سختی سے جاری رہیں گی۔









