• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عظمی بخاری

عظمی بخاری

دہشتگردی کی لہر، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں، عظمی بخاری

سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں، ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 17, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نیوز رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں،سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر غیرملکیوں کے آلہ کار ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ،نوشکی اورپشاور دھماکوں کی مذمت کرنا چاہتی ہوں، تین چار دن سے دہشتگردی کی نئی لہرمیں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کررہے ہیں، سکیورٹی اداروں نے جعفرایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہے جو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتی ہے، ہمارے دشمن ایسے زہریلے پراپیگنڈے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بھارتی میڈیا کی شاید پہلے سے تیاری تھی کہ جعفرایکسپریس واقعہ ہونا ہے، انڈین میڈیا اوراس پارٹی کی طرف سے وہی مہم چلائی جارہی تھی، تحریک فساد کی ایسی حب الوطنی پر افسوس ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، شہبازگل آپ کی پارٹی کا رہنما ہے یا نہیں؟ جو پاکستان پر حملے کی خوشیاں منائے ایسی جماعت کو سیاسی پارٹی نہیں مانتی، جعفرایکسپریس واقعہ پرکیا کوئی پاکستانی بھارتی میڈیا کی زبان بول سکتا تھا؟۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چند دن میں دہشتگردی کے کئی واقعات ہوئے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے افغان پالیسی پر بڑی تنقید کی، وزیراعلی کے پی نے کہا افغانیوں کو پاکستانی شہریت دینی چاہیے، 4 مارچ کوہونے والے بنوں دھماکے میں ایک افغان شہری کی شناخت ہوئی ہے، ہمارے افواج پاکستان کے جوانوں ،سکیورٹی اداروں نے کبھی ملک پر آنچ نہیں آنے دی۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی پر بات کرنے آتی ہوں، میری وزیراعلی کی ترجیح پنجاب کے عوام ہیں، پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہورہی ہے، پنجاب کے عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہیں، سروے میں صرف 17فیصد لوگوں کو وزیراعلی اچھی نہیں لگیں،چینی کا مسئلہ آیا تھا جس کو مناسب انداز میں حل کیا ہے، وزیراعلی پنجاب کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیروٹالرنس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، پنجاب میں ہماری تیاری مکمل ہے، بڑے ایونٹس پر حکومت پنجاب کی تیاری ہے، اس وقت پوری قوم کو مل کر دہشتگردی کی نئی لہر کے خلاف لڑنا ہے، وزیراعظم پارلیمانی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بھی بلالی ہے، فساد پارٹی کا مقصد پاکستان میں کسی نہ کسی طرح آگ لگوانا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی سلمی بٹ نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج 30 ارب روپے کا ہے، لاکھوں لوگوں کو رمضان نگہبان پیکیج مل چکا ہے، لاہور میں گزشتہ دنوں ایک مسئلہ آیا ، شکایت ہوئی کہ کچھ لوگ پیسے لیکر بھاگ گئے ہیں، ہربنس پورہ تھانے میں مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کیا گیا، 92 پے آرڈرز تھے جن میں سے 17 کیش ہوئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو ان کا کیش وصول ہوچکا ہے، ضلعی انتظامیہ کی تعریف کرنا چاہتی ہوں، گھر گھر جاکر لوگوں کے پے آرڈرز ضلعی انتظامیہ نے پہنچائے، کیش سینٹر ز کا بھی دورہ کیا ہے، پنجاب کے عوام نےپے آرڈر کے طریقہ کو سراہا ہے، پے آرڈرز سے لوگوں کو باآسانی پیسے موصول ہورہے ہیں۔

سلمی بٹ نے کہا کہ رمضان میں سہولت بازار 80 سے زائد ہیں جہاں ماڈل بازار نہیں وہاں بھی رمضان سہولت بازار قائم کیے گئے، پچھلے 18 دنوں میں 65 لاکھ لوگوں نے دورہ کیا، آٹے کے ایک لاکھ سے زائد بیگز سہولت بازاروں سے فروخت ہوئے، کھجور پچھلے رمضان 550 روپےکلو تھی اس رمضان 420 روپےکلو ہے، آلو،پیاز اورٹماٹر کی قیمتوں میں بھی سہولت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں گھی کی قیمت پر50 روپے تک چھوڑے گئے، رمضان سٹالز سے روزانہ 2200 چینی کے تھیلے فروخت ہورہے ہیں، چینی اور گھی کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں کرسکتی کیونکہ اس پرعدالت کا آرڈر ہے، ہم نے صرف درخواست کی تھی رمضان سہولت بازاروں میں چینی 130 روپے کلو دی جائے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاک فوججوانخوندہشتگردیعظمیٰ بخاری
Previous Post

کراچی میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 2 روپے کمی، لاہور میں 170 روپے کلوپر فروخت

Next Post

حکومت کا میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
میڈیکل

حکومت کا میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading