سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ایک لڑکا اور لڑکی پر مشتمل نوسرباز جوڑا گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ایزی پیسہ اور دیگر آن لائن طریقوں سے شہریوں کو چالاکی سے لوٹتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے 100 سے زائد جعلی اکاؤنٹس اور کئی کمپنیوں کے سم کارڈز برآمد ہوئے۔
اس جوڑے نے مختلف دکانوں، پٹرول پمپس اور میگا مارٹس کو جعلی شناختی تفصیلات کے ذریعے ادائیگیاں کیں، اور بعد میں ان رقوم کو ریورس کروا لیا۔ صرف گزشتہ ہفتے سوات میں 47 سے زائد افراد ان کے ہاتھوں لٹ چکے ہیں۔
پولیس کو سینکڑوں شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں مکمل شواہد شامل ہیں۔ خوازہ خیلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔