لاہور(کا مرس ڈیسک)دکانداروںنے پرچون سطح پر عام دنوں کے مقابلے میں تعطیل کے روززیادہ شرح سے گراں فروشی کی ، سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت نہ ہونے پر خریدار دکانداروں سے الجھتے رہے ،
شہریوں نے شکوہ کیا کہ گراں فروشی کے خلاف شکایات کی شنوائی نہیں ہوتی ۔ سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت74روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پرپرچون سطح پر 90 روپے فی کلو تک فروخت جاری رہی ،آلو شوگر فری درجہ دوم60کی بجائے75،پیاز درجہ اول40کی بجائے60،پیاز درجہ دوم33کی بجائے50،پیاز درجہ سوم28روپے کی بجائے40،ٹماٹر درجہ اول110کی بجائے140،
ٹماٹر درجہ دوم90کی بجائے120،ٹماٹر درجہ سوم80کی بجائے100،لہسن دیسی220کی بجائے240سے250،لہسن ہرنائی350کی بجائے400،ادرک تھائی لینڈ900کی بجائے1090سے1100،کھیر ادیسی90کی بجائے100،کھیرا فارمی85کی بجائے90،میتھی188کی بجائے230سے240،بینگن 140کی بجائے160،بند گوبھی53کی بجائے70،پھول گوبھی155کی بجائے170سے180،شملہ مرچ125کی بجائے150،
بھنڈی155کی بجائے170سے180،شلجم140کی بجائے160،اروی140کی بجائے170سے180،مٹر220کی بجائے270سے280،کریلا 145کی بجائے160،سبز مرچ درجہ اول100کی بجائے120سے130،سبز مرچ درجہ دوم42کی بجائے55سے60،پھلیاں موٹی 135کی بجائے150،لیموں دیسی185کی بجائے220،ٹینڈے دیسی95کی بجائے120،گھیا کدو145کی بجائے160،پالک فارمی53کی بجائے60،
گھیا توری125کی بجائے140،گاجر چائنہ105روپے کی بجائے115،حلوہ کدو42کی بجائے50جبکہ آم کچا85روپے فی کلو فروخت ہوا۔پھلوں میں سیب گاچہ درج اول210کی بجائے270سے280،سیب گاچہ درجہ دوم145کی بجائے200،سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائے140سے150،سیب ایرانی درجہ اول340کی بجائے400سے420،سیب ایرانی درجہ دوم185کی بجائے250،سیب ایرانی درجہ سوم120کی بجائے170سے180،کیلا درجہ اول درجن155کی بجائے250،
کیلا درجہ دوم درجن105کی بجائے200، کیلا درجن سوم درجن70کی بجائے100سے120،انار دیسی نیا190کی بجائے270سے280،آلو بخارا درجہ اول295کی بجائے370سے380،آلو بخارا درجہ دوم170کی بجائے250سے260،گرما60کی بجائے70سے80،خوبانی سفید درجہ اول180کی بجائے270سے280،خوبانی سفید درجہ دوم120کی بجائے200،آڑو درجہ اول165کی بجائے240سے250،
آڑو درجہ دوم120کی بجائے170سے180،آم دوسہری درجہ اول145کی بجائے200، آم دوسہری درجہ دوم90کی بجائے130سے140،آم سندھڑی درجہ اول155کی بجائے180سے190، آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے150،آم انور رٹول175کی بجائے250،پپیتا300کی بجائے350،آم چونسہ165کی بجائے180،جامن135،الیچی درجہ اول345کی بجائے400،الیچی درجہ دوم250کی بجائے280سے290جبکہ کھجور ایرانی515کی بجائے600روپے کلو تک فروخت ہوئی ۔