• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
شکست

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست، انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی

News Editor by News Editor
دسمبر 12, 2022
in کھیل
0 0
0

ملتان (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی،انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے چوتھے روز 328 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،

 

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی،انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،میچ کی دوسری اننگز میں شاندار 108 رنز بنانے پر ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے روز پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو صرف 10 رنز بنا کر جو روٹ کا شکار بنے۔دوسرے اینڈ پر سعود شکیل بیٹنگ کر رہے تھے جنہوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور آل رائونڈر محمد نواز کے ہمراہ ایک اچھی پارٹنرشپ بنا کر قومی ٹیم کی جیت کی امید جگائی لیکن پھر محمد نواز 45 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد سعود شکیل بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 94 رنز کی فائٹنگ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل، مارک ووڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کی جانب سے پکڑے گئے ایک متنازع کیچ پر آئوٹ ہوئے جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے لگے ۔گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھے گئی جسے کیپر نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا جس کے بعد کیچ آئوٹ کی اپیل کی گئی تاہم فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا گیا جنہوں نے سعود شکیل کو آئوٹ قرار دیا۔سعود شکیل کو آئوٹ قرار دیے جانے کے بعد امپائر کے فیصلے پر سوالات اٹھائے گئے ، معروف ویب سائٹ کرک انفو نے سوال اٹھایا کہ کیا کلین کیچ تھا۔سعود شکیل کے آئوٹ ہونے کے بعد ابرار احمد 17 رنز بنا کر آٹ ہوئے، ان کے بعد زاہد محمود اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ آل رائونڈر آغا سلمان 20 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جیک لیچ اور جو روٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کی دوسری اننگز میں شاندار 108 رنز بنانے پر ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے تھے۔انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا تھا۔گزشتہ روز پاکستان نے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد آغاز کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے تھے کہ اوپنر محمد رضوان تجربہ کار فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کا نشانہ بن گئے، وہ 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔وکٹ کیپر بلے باز کے آٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کریز پر آئے لیکن زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف ایک رن بنا کر اولی روبنسن کا شکار بن گئے۔پاکستان کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر عبد اللہ شفیق تھے جو 45 رنز بنا کر آٹ ہوئے، انہیں فاسٹ بالر مارک ووڈ نے آئوٹ کیا، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 83 رنز تھا۔بعد ازاں سعود شکیل اور امام الحق کے درمیان 108 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 60 کے انفرادی اسکور پر لیچ کو کیچ دے بیٹھے تھے۔جب تیسرے روز کے کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے مزید 157 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انگلینڈپاکستاندوسرے ٹیسٹشکستملتان
Previous Post

جنرل باجوہ کی طرف سے مزید توسیع کی کوشش کی گئی نوازشریف نے انکار کردیا ، عرفا ن صدیقی

Next Post

عمران خان کی نفرت کی سیاست نے عوام کو مایوسی ،پاکستان کو تنہائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا'راجہ پرویز اشرف

News Editor

News Editor

Next Post
سپیکر قومی اسمبلی

عمران خان کی نفرت کی سیاست نے عوام کو مایوسی ،پاکستان کو تنہائی کے علاوہ کچھ نہیں دیا'راجہ پرویز اشرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading