ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کا دو برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے ایک تحریری پیغام موصول ہوا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیغام نائب وزیرِ خارجہ ولید الخرجی نے ریاض میں وزارتِ خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی مملکت میں قطر کے سفیر بندر العطیہ سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔استقبالیہ کے دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔









