• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی نسل

دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھنے والی نوجوان چینی نسل

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جولائی 2, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)جاپان کے معاشی اخبار "نکیئی” کی ویب سائٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، چینی برانڈز عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتی فوائد کی بدولت جاپانی منڈی میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں جو کہ روایتی طور پر مقامی برانڈز کے زیر تسلط رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے بڑے الیکٹرانکس اسٹور "بک کیمرا” کے گھریلو آلات کے شعبے میں” ہائر "کے ریفریجریٹرز اور” ہائسنس” کی واشنگ مشینز جیسی چینی مصنوعات نظر آتی ہیں۔ مغربی طرز کے ڈیزائن والی چینی مصنوعات جاپانی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ بک کیمرا میں” ہائر ” کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ اسٹور کے اپنے برانڈ کا ریفریجریٹر بہت مقبول ہے، جو کہ روایتی جاپانی سفید رنگ کی بجائے اسٹینلیس سٹیل کے رنگ اور اپنے ڈیزائن کی وجہ سے پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی ویژن کی مینو فیکچرنگ جہاں کبھی جاپان کی اجارہ داری ہوا کرتی تھی ،اب وہاں بھی چینی برانڈز داخل ہو رہے ہیں۔

ایک زمانے میں چینی صارفین غیر ملکی برانڈز کے پیچھے بھاگتے تھے اور "جاپانی مینو فیکچرنگ ” معیار کی علامت سمجھی جاتی تھی۔ صرف دو دہائی قبل، جاپانی الیکٹرانکس اپنی بہترین کاریگری اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت چینی منڈی میں معیار اور فیشن کی علامت تھے۔ اس وقت پیناسونک کا ٹیلی ویژن یا سونی کا واک مین نہ صرف استعمال کی چیزیں تھیں بلکہ اعلیٰ معیار کی زندگی اور مالک کے "شائستہ ذوق” کی عکاس تھیں۔ اس دور میں جاپانی الیکٹرانکس اور مغربی ممالک کی گاڑیاں، موبائل فونز اور کمپیوٹرز جیسی مصنوعات اپنی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے چینی منڈی پر چھائی ہوئی تھیں ، جن سے چینی صارفین کے ذہنوں میں غیر ملکی برانڈز کے لیے ایک فوقیت کا احساس پیدا ہو گیا تھا ۔

لیکن اب یہ صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کا صنعتی نقشہ تبدیل ہو چکا ہے۔ چینی نوجوانوں میں "پنگ ٹی” (مساوی متبادل) کی اصطلاح کا فروغ اس عالمی تبدیلی کی واضح عکاسی ہے۔ چینی مصنوعات ڈیزائن، معیار، فعالیت اور جمالیات ،ہر لحاظ سے نہ صرف بین الاقوامی برانڈز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں بلکہ کئی شعبوں میں ان سے بازی بھی لے گئی ہیں۔ یہ تبدیلی چینی نوجوانوں کے خریدیاری کے رجحان میں صاف نظر آتی ہے۔ اپنے بزرگوں کے برعکس، آج کے نوجوان غیر ملکی برانڈز کے بجائے معیاری اور سستی چینی مصنوعات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ موبائل فون کی منڈی کو ہی لیجیے، کبھی نوکیا، سونی ایریکسن ، ایپل اور سام سنگ جیسے غیر ملکی برانڈز چینی منڈی پر چھائے ہوئے تھے، لیکن اب ہواوے، شیاؤمی اور وی وو جیسے چینی برانڈز اپنی تحقیق، جدید خصوصیات اور معقول قیمتوں کی بدولت نوجوانوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔

چینی نوجوانوں کے خریداری کے رجحان میں یہ تبدیلی دراصل چین کی بڑھتی ہوئی قومی طاقت کی عکاسی ہے۔ گزشتہ برسوں میں چین کی معاشی ترقی نے اسے عالمی معیشت میں ایک اہم کردار دیا ہے۔ چین کی مضبوط صنعتی صلاحیت نے نہ صرف اسے ” عالمی انڈسٹریل جائنٹ ” بنا دیا ہے بلکہ مصنوعات کا معیار اور پیداواری صلاحیت بھی عالمی معیار تک پہنچ چکی ہے۔ یہ کامیابیاں نہ صرف چین کی عالمی حیثیت کو بلند کر رہی ہیں بلکہ چینی صارفین میں مقامی مصنوعات کے لیے اعتماد بھی پیدا کر رہی ہیں۔ جب چین کی تیز رفتار ریلوے ملک کے طول و عرض میں دوڑ رہی ہے، جب چین کا G5نیٹ ورک شہر وں اور دیہات میں پھیل رہا ہے، جب چین کی خلائی تحقیق دنیا کو حیران کر رہی ہے، تو نوجوانوں کو اپنے ملک کی ترقی پر فخر ہوتا ہے۔ یہی فخر ان کے خریداری کے رجحان میں بھی نظر آتا ہے۔ نوجوان نسل کو یقین ہے کہ چینی مصنوعات نہ صرف روزمرہ کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں بلکہ اپنے منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ معیار سے زندگی کے نئے رجحانات بھی متعارف کروا سکتی ہیں۔

چینی برانڈز کا عالمی منڈی میں یوں نمایاں ہونا محض کاروباری تبدیلی نہیں ہے۔ چینی نوجوان نسل مغربی ممالک کے سامنے اپنی کمتری کے احساس سے بھی نکل رہی ہے۔ وہ اپنی خریداری کے ذریعے نئی چینی نسل کی اس ذہنیت کو ظاہر کر رہے ہیں جو دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جیسے جیسے "چینی ساخت” سے "چینی ایجاد” اور "چینی اختراع” کی طرف سفر تیز ہو رہا ہے، ویسے ویسے نوجوانوں میں مقامی ثقافت کے لیےفخر اور شناخت کا احساس بھی بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ چینی مصنوعات کی عالمی پیش قدمی اور بھی تیز ہو گی۔ جب چینی برانڈز اپنے ڈیزائن، معیار اور جدت طرازی کی بدولت دنیا کا احترام حاصل کریں گے، تو چینی قوم کو نہ صرف عالمی منڈی میں حصہ ملے گا بلکہ ایک نفسیاتی آزادی بھی ملے گی ،یعنی ایک ایسی سوچ جو بغیر کسی تکلف کے دنیا کو برابری کی نگاہ سے دیکھ سکے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

زارا ترین کا دل ٹوٹنے اور طلاق پر جذباتی اظہار؛ مداحوں سے نجی زندگی کے احترام کی اپیل

Next Post

چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
چین

چین میں 117 نئے بین الاقوامی ہوائی کارگو روٹس کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading