• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

دنیا ایک صدی میں سامنے آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے،چینی صدر

News Editor by News Editor
مارچ 28, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (انٹرنیشنل‌ڈیسک)دی چائنا ڈویلپمنٹ فورم کا بنیادی موضوع معیشت ہے جو ہر سال چین کے دو اجلاسوں کے بعد منعقد ہونے والا پہلا قومی سطح کا فورم ہوتا ہے ۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سالانہ اجلاس کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت دنیا ایک صدی میں سامنے آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے، علاقائی تنازعات اور افراتفری میں اضافہ ہورہا ہے ، اور عالمی معیشت کی بحالی کی رفتار بہت سست ہے ، جسے بہتر بنانے کے لئے اتفاق رائے اور تعاون کی ضرورت ہے۔

اسی تناظر میں چین کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی اقدام کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع حمایت اور مثبت ردعمل ملا ہے۔اپنے تہنیتی خط میں صدر شی جن پھنگ نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے چین کے اس پختہ عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اصلاحات اور کھلے پن کو وسعت دے گا، حقیقی کثیر الجہتی کی پاسداری کرے گا اور مشاورت، تعاون اور اشتراک کے عالمی گورننس کے تصور پر عمل کرے گا۔

یہ ملک کے غیر ملکی اقتصادی تبادلوں میں معاونت فراہم کرنے اور چین – غیر ملکی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ 2023 کا سالانہ اجلاس 26 مارچ کو بیجنگ میں "اقتصادی بحالی: مواقع اور تعاون” کے موضوع کے ساتھ شروع ہوا۔ عالمی کاروباری رہنماؤں کی بھرپور شرکت ہمیشہ سے فورم کی ایک نمایاں خصوصیت رہی ہے۔موجودہ سالانہ اجلاس کے غیر ملکی نمائندوں کا دائرہ کار اب بھی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کے چیئرمینوں اور سی ای اوز، اہم بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان اور عالمی شہرت یافتہ اسکالرز تک محدود ہے، جو فورم کے اعلیٰ معیار اور عظیم اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے.

چین کی نئی ترقی کے حوالے سے بہت سے سوالات لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہیں کہ چین کی نئی ترقی دنیا کے لئے کتنی اہم ہے؟ چین کی نئی ترقی کس طرح عمل میں لائی جائے گی؟ دنیا چین سے کیا توقعات رکھتی ہے؟ لوگ اس فورم میں شریک چینی اور غیر ملکی مہمانوں کی تقاریر کے ذریعے ان سوالات کے جوابات تلاش کرسکتے ہیں۔
فورم میں شرکت کرنے والی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جنوری میں پیش گوئی کی تھی کہ چین کی معیشت اس سال 5.2 فیصد ترقی کرے گی اور توقع ہے کہ چین کی معیشت 2023 میں عالمی اقتصادی نمو میں ایک تہائی سے زیادہ کا حصہ ڈالے گی!

جی ہاں، آپ نے ٹھیک سنا، ایک تہائی، یہ ہے چین کا وزن . چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز کے وائس چیئرمین ژو من نے چین کی معیشت کی اہمیت پر مزید وضاحت کی: "چین کی مستحکم معیشت دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک بہت بڑی شراکت ہے. اس وقت عالمی اقتصادی نمو سست روی کا شکار ہے اور اگر چین رواں سال تقریباً 5 فیصد کے اپنے معاشی نمو کے ہدف کو حاصل کر لیتا ہے تو وہ عالمی اقتصادی نمو میں 35 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال سکتا ہے۔ ”

چین کی نئی ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں واضح طور پر نشاندہی کی کہ چین بیرونی دنیا کے لیے کھلنے کی بنیادی قومی پالیسی پر کاربند رہے گا، باہمی فائدہ مند اور کھلے پن کی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرے گا اور چین کی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرنا جاری رکھے گا۔

فورم کی افتتاحی تقریب میں چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی سیانگ نے چین کی نئی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دےگا، ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش کے باہمی فروغ پر توجہ مرکوز کرےگا، اعلیٰ معیار کے مارکیٹ سسٹم کی تعمیر کو مضبوطی سے فروغ دےگا، مارکیٹ پر مبنی قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول تشکیل دےگا، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو نافذ کرےگا،چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کی منفی فہرست کو معقول طور پر کم کرےگا، غیر ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ قومی اداروں جیسا سلوک کرےگا، اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دےگا.

چین کی نئی ترقی سے دنیا کو ملنے والے نئے مواقع کے بارے میں شرکاء نے کہا کہ چین اب پہلے سے کہیں زیادہ پراعتماد اور قابل ہے اور جدت طرازی، بھر پور ترقیاتی قوت اور بین الاقوامی تعاون چین کی مستقبل کی معاشی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور چین کو عالمی خوشحالی اور امن کو فروغ دینے، وسیع اعتماد پیدا کرنے، بڑھتی ہوئی سافٹ پاور کو مزید مستحکم کرنے اور عالمی حل میں چینی دانش کا کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

فورم کے بیرونی چیئرمین، ایلینز انشورنس گروپ کے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ،اولیور بیٹ نے فورم میں اپنی تقریر میں کہا، "بین الاقوامی برادری کو چین کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، اور امید ہے کہ چین اور دنیا ایک ہی وقت میں ترقیاتی کامیابیاں حاصل کریں گے.

چین میں ایک کہاوت ہے کہ ‘جب پھول کھلتے ہیں تو تتلیاں خود ہی آجاتی ہیں’ اور میری نیک تمنائیں ہیں کہ چین کی سرمایہ کاری کی سرزمین پر تازہ پھول یونہی کھلتے رہیں۔ "

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی صدردی چائنا ڈویلپمنٹ فورم
Previous Post

آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہیں،سپریم کورٹ

Next Post

چین اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں،چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چین اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں،چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5874

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading