• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
ترجمان حماس

ترجمان حماس

دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں، ترجمان حماس

اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا، 15 دن سے غزہ کا پانی اسرائیل نے بند کر رکھا ہے لیکن افسوس مسلم دنیا خاموش ہے، پاکستان نے ہمیں کبھی نا امید نہیں کیا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 18, 2025
in انٹرنیشنل
0 0
0

کراچی (نیوز رپورٹر )فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے واضح کیا ہے کہ دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں، اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا۔

پیر کو حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر عرفات نے 2 باتیں ماننے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے بیت مقدس کو اسرائیل کے حوالے اور دوسرا مہاجر فلسطینیوں کو فلسطین میں واپسی کا حق نہ دینے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا، یاسر عرفات کے اس انکار پر ان کے قتل کا فیصلہ ہوا۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ ہمارے مجاہدین نے گلائڈرز کے ذریعے اسرائیل کے اندر 40 کلو میٹر اندر جا کر حملے کیے، ہم یہ جنگ سفارتی محاذ، میڈیا کے محاذ پر جیتے ہیں ، ہم نے دنیا بھر میں اسرائیلی بیانیے کو شکست دی ہے۔اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ جنگ میں اس کے 6 ہزار فوجی مارے گئے ہیں۔حماس ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کا گھر صرف فلسطین میں ہیں باہر نہیں، فلسطینی عوام اپنے گھر چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، 24 لاکھ فلسطینیوں میں سے صرف، ایک لاکھ 50 ہزار افراد باہر گئے ہیں، وہ بھی زخمی علاج یا تعلیمی مقصد کیلئے گئے۔غزہ کے فلسطینی عوام حماس کے ساتھ ہے یہی حماس کی قوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 دن سے غزہ کا پانی اسرائیل نے بند کر رکھا ہے لیکن افسوس مسلم دنیا خاموش ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ انصاف پسند صحافیوں اور آزاد میڈیا کے مشکور ہیں جس نے فلسطین پر اسرائیل اور امریکا کے بیانیے کو شکست دی۔انہوں نے بتایا کہ حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو اسلامی ہدایات کے مطابق بہترین طریقے سے رکھا۔ حماس کے سربراہ یحیی سنوار شہادت کے وقت تین دن کے بھوکے تھے لیکن اسرائیلی قیدیوں کو بھوکا نہیں رہنے دیا۔ جن اسرائیلی قیدیوں کو حماس نے رہا کیا وہ بالکل صحت مند تھے ۔

حماس ترجمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ دوبارہ جنگ میں جانا نہیں چاہتی۔اسرائیل کے پاس جنگ بندی معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہم جنگ بندی معاہدے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ، اس بارے میں ثالثوں کو بتا دیا ہے۔ ہم جنگ بندی معاہدے کو صرف ان نکات پر قبول کریں جو ثالثوں کی موجودگی میں اسرائیل نے تسلیم کیا ہے۔ دشمن اگر امن کی بجائے جنگ چاہتا ہے تو ہم ایک بار پھر جنگ کیلئے تیار ہیں۔ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ دنیا کوئی بھی معیار مقرر کر لے حماس نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اسرائیل سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔ سالانہ ہولو کاسٹ کانفرنس میں فرانس نے عوامی دبا پر اسرائیلی وفد کا خیر مقدم کرنے سے انکار کر دیا۔حماس ترجمان نے حکومت پاکستان اور عوام کا انسانی بنیادوں فلسطینیوں کی امداد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیں کبھی نا امید نہیں کیا۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے بتایا کہ فلسطین کے 80 فیصد سے زیادہ حصے پر یہودی ریاست قابض ہے۔ آج تک فلسطینیوں کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اسرائیل دوبارہ جنگ شروع کرتے ہوئے ہمیشہ 7 اکتوبر کو یاد رکھے گا۔

ہماری بھی ریڈ لائن ہے اسرائیل اسے کراس کے گا تو پھر ہم بھی جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ فلسطینیوں کی قیادت کا فیصلہ کرے۔ ٹیکنو کریٹ کی کمیٹی کو غزہ سونپے کیلئے تیار ہیں جو غزہ کی تعمیر نو کرے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں کوئی انتظامی عہدہ خالی نہیں ہے، پورا نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے، غزہ میں قیادت کے انتخابات ہو چکے ہیں، جلد دنیا کو غزہ میں قیادت کے حوالے سے سرپرائز دیں گے۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کیلئے حماس کو نظر انداز کر کے غزہ سے مطابق کوئی بھی فیصلہ کرنا اب ممکن نہیں۔ ٹرمپ نے جس ملک میں بھی فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر آباد کرنے کی کوشش کی ہم سے پہلے اس ملک نے انکار کر دیا، یہ ہماری سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست سے مصر اور اردن کی سرحدیں محفوظ ہو جائیں گی۔

حماس کے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں اور ہمارا مختلف سطح پر رابطہ ہے۔طوفان الاقصی کے بعد اب مشرق وسطی میں امریکی ڈکٹیشن کا وقت ختم ہو گیا۔حماس ترجمان نے کہا کہ اہل غزہ شہید ہی نہیں ہوئے شدید ضرب بھی لگائی ہے جو دشمن کیلئے ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گی، بے مثال قربانیوں کے بعد اہل غزہ کے بے مثال زندگی اور پر عزم ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسرائیلامنترجمان حماسجنگدشمنغزہ
Previous Post

شاہ رخ کا منت چھوڑ کر کہیں اور منتقلی کا فیصلہ

Next Post

صیہونی فوج نے جنگ بندی توڑ دی، ماہ رمضان میں غزہ پر وحشیانہ حملہ، شدید بمباری

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
شدید بمباری

صیہونی فوج نے جنگ بندی توڑ دی، ماہ رمضان میں غزہ پر وحشیانہ حملہ، شدید بمباری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading