عارف والا میں دریائے ستلج کے سیلاب میں شادی کی بارات پھنس گئی تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے دلہا اور باراتیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلاڑہ ارجنکا کے قریب سیلابی پانی میں بارات پھنس گئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کشتیوں کے ذریعے دلہا اور تمام باراتیوں کو نکال کر منزل مقصود تک پہنچایا۔ باراتیوں نے ریسکیو ٹیم کی بروقت امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔









