• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
لاہور ہائی کورٹ

درخت کاٹنے والے اداروں کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجیں جائیں، لاہور ہائیکورٹ

News Editor by News Editor
فروری 22, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی، درخت کاٹنے والے اداروں کے خلاف کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجیں جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے احکامات جاری کر دیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت، عدالت نے تعلیمی اداروں میں درخت کاٹنے پر کیس اینٹی کرپشن بھجوانے کا حکم دیا جبکہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں درخت کاٹنے کے لیے پی ایچ اے سے اجازت مشروط کر دی۔ نجی سوسائٹی میں درخت کاٹنے کے لیے بھی پی ایچ اے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

عدالت نے ٹریفک کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر کے بورڈ آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا نظام بنایا جائے کہ ٹریفک جام پر فوری رسپانس ملے۔ عدالت سی ٹی او لاہور اور ڈی جی پی ایچ اے کے تبادلے کی اجازت بھی دیدی جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے کی مشروط اجازت دی گئی ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے سے قبل میٹیریل فراہم کریں عدالت ٹریفک کے نظام کو فعال بنانے کا حکم بھی دیا دوران سماعت واسا کی جانب سے واسا کے لیگل افسران پیش ہوئے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے عدالت سے استدعا کی کہ افسران کے تبادلے روکنے کا حکم واپس لیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نگراں حکومت کا اس میں کیا مفاد ہے، آپ نے سی ٹی او کو پہلے ہی تبدیل کر دیا ہے اس پر ایکشن نہیں لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو کیوں تبدیل کرنا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر تبادلہ ضروری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ کو تبدیل نہیں کرنا؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں معلوم ہے کہ پریشر کہاں سے آ رہا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ سر آپ کو معلوم ہے کہ میں پریشر نہیں لیتا ہوں۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایک اسکول میں درخت کاٹنے کی رپورٹ موصول ہوئی۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن نے بتایا کہ پی ایس ایل کے میچ ہو رہے ہیں جس کے باعث جنریٹر چلنے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ آپ ایکشن کیوں نہیں لے رہے ڈی جی ماحولیات کو کہیں، کیا سرٹیفائیڈ جنریٹر چل رہے ہیں یا نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج ہی اس پر حکم دے رہے ہیں اس پر عمل درآمد کروائیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسموگاینٹی کرپشنتعلیمی اداروںدرخت کاٹنےکیسزلاہور ہائیکورٹ
Previous Post

جسٹس اعجاز،جسٹس مظاہر (ن) لیگ کیخلاف درجنوں فیصلے دے چکے ہیں، وزیرداخلہ

Next Post

خان صاحب کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے ، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں، یاسمین راشد

News Editor

News Editor

Next Post
یاسمین راشد

خان صاحب کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے ، ہم کیوں انہیں گرفتار ہونے دیں، یاسمین راشد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading