• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان

دانشوری یا فکری نرگسیت؟

News Editor by News Editor
مارچ 6, 2025
in پاکستان, تاریخ فلسفہ, تبصرہ / تجزیہ
0 0
5

تحریر : ہراکلیٹس ہراک
یہاں ہر دوسرا شخص دانشور ہے اور ہر دانشور اپنے دماغ میں ایک چھوٹا سا خلافتِ فکریہ قائم کر چکا ہے جہاں وہ خود خلیفہ ہے خود مفتی ہے خود سقراط ہے اور باقی سب رعایا جو یا تو اس کی عقلمندی پر سر دھنے یا پھر جاہل، گمراہ اور گستاخ قرار پائے۔ یہاں دانشور ایسے پیدا ہوتے ہیں جیسے سیلاب کے بعد مچھر، کہیں سے کوئی مارکس کا شاگرد بن کر اٹھتا ہے، کوئی نطشے کے نام پر لاف زنی کرتا ہے، کوئی کانٹ کے فلسفے کو یوں پیش کرتا ہے جیسے کل ہی اس کے ساتھ بیٹھ کر "کسی چیز کو بطور شے فی الذات جاننے” پر مکالمہ کیا ہو اور کوئی ہیگل کا ایسا گورکھ دھندہ باندھ دیتا ہے کہ خود ہیگل اگر قبر میں سن لے تو وہیں کروٹیں بدلنے لگے۔

قیصر احمد راجہ جیسے مفکرین کو سنو تو یوں لگے گا جیسے علم کی ساری روشنی بس انہی کے دماغ میں سمٹ آئی ہے باقی دنیا محض تاریکی میں بھٹک رہی ہے وہ جملے ایسے ترتیب دیتے ہیں کہ آدمی دس بار سوچے کہ واہ کیا گہری بات ہے اور پھر گیارہویں بار سوچے کہ یہ کہنا کیا چاہتے ہیں جاوید احمد غامدی صاحب جیسے لوگ ہیں جو منطق کی ایسی چمکدار چادر اوڑھ کر بات کرتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے استدلال کو خود انہوں نے ایجاد کیا ہو مگر جب گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو وہی الفاظی کرتب دکھائی دیتا ہے جس سے سوال اپنی جگہ قائم رہتا ہے مگر سننے والا سمجھتا ہے کہ شاید وہی جاہل ہے جو بات نہیں سمجھ پایا۔

پھر وہ دانشور بھی ہیں جو دلیل سے زیادہ گرجنے اور برسنے کے ماہر ہیں قیصر راجہ جیسے لوگ جو علم کو نعرے میں بدل دیتے ہیں جو منطق کو جذبات میں لپیٹ کر یوں پیش کرتے ہیں کہ بندہ دم بخود رہ جائے کہ یہ فکری محفل ہے یا پہلوانوں کی کشتی جو زیادہ زور سے چیخے گا وہی فاتح قرار پائے گا یہاں سوال جرم ہے اختلاف بغاوت ہے تحقیق شک ہے اور سوچنا گستاخی۔

یہاں ہر کوئی دوستوئیفسکی کے نام پر سر ہلاتا ہے جیسے کل ہی برادرز کرامازوف پر ان سے طویل مکالمہ ہوا ہو مگر پوچھو کہ کبھی کرائم اینڈ پنشمنٹ کی گہرائی میں اترے ہو تو آگے سے ایک تھکی ہوئی مسکراہٹ اور چند مبہم جملے سننے کو ملیں گے کامیو کا نام یوں لیا جائے گا جیسے روز اس کے ساتھ کیفے میں بیٹھ کر زندگی کی بے معنویت پر بحث کرتے ہیں مگر پوچھو کہ The Myth of Sisyphus میں Absurdity کو کس پیرائے میں بیان کیا تو جواب میں چائے کا گھونٹ بھرا جائے گا، ایک توقف ہوگا، ایک گہری سانس لی جائے گی، اور پھر کسی غیر متعلق اقتباس کے ذریعے تمہیں تمہاری جہالت کا احساس دلایا جائے گا۔

یہاں ہر شخص نطشے کو یوں بیان کرتا ہے جیسے وہ اس کا گمشدہ شاگرد ہو لیکن اگر پوچھو کہ Beyond Good and Evil میں فوق البشر کا اصل تصور کیا تھا تو آگے سے بس ایک دو الفاظی کرتب اور پھر وہی پرانا جملہ "تم نہیں سمجھو گے، یہ گہرا فلسفہ ہے” اور اسی لمحے بندہ سوچتا ہے کہ علم حاصل کرنے کے بجائے اگر چرب زبانی سیکھی ہوتی تو شاید یہ بھی کسی فلسفیانہ کیفے کا امام ہوتا۔

یہاں جارج آرویل کا نام صرف وہ لوگ لیتے ہیں جنہیں حکومت سے شکایت ہو لیکن جیسے ہی ان کے اپنے خیالات پر سوال اٹھایا جائے تو وہی آرویل کے ناول کے دشمن بن جاتے ہیں یہ وہ معاشرہ ہے جہاں ہر دوسرا شخص اپنے آپ کو عقل کل سمجھتا ہے اور جو اختلاف کرے وہ یا تو سازشی ہے یا پھر جاہل۔

یہاں لوگ سوال نہیں کرتے کیونکہ سوال گستاخی ہے یہاں تحقیق نہیں ہوتی کیونکہ تحقیق فتنہ ہے یہاں دلیل نہیں دی جاتی کیونکہ دلیل تو کافروں کا شوق ہے یہاں اگر کوئی علم کی دنیا میں حقیقتاً کچھ کرنا چاہے تو پہلے اس پر کفر و الحاد کے فتوے لگتے ہیں پھر اسے جاہل کہا جاتا ہے پھر اسے شرمندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اگر وہ ان سب مراحل سے بچ گیا تو بس نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی نئی سوچ جنم لے لے۔

علم کا منہج یہ نہیں کہ دو چار مشکل کتابیں پڑھ کر خود کو سقراط سمجھ لیا جائے علم یہ نہیں کہ اپنی کم علمی کو چھپانے کے لیے الفاظ کے گورکھ دھندے باندھ دیے جائیں علم یہ نہیں کہ جو سوال کرے اسے جاہل اور جو اختلاف کرے اسے دشمن سمجھا جائے بلکہ اصل علم وہ ہوتا ہے جو سوالوں کو جگہ دے، تحقیق کو پروان چڑھائے، دلیل کو جذبات پر فوقیت دے، اور استدلال کو اس کے اصل پیرائے میں پرکھے۔

لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہوتا یہاں ہر آدمی دانشور ہے مگر علم سے خالی ہے ہر آدمی استاد ہے مگر سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہر آدمی فلسفی ہے مگر سوچنے سے قاصر ہے ہر آدمی عقل مند ہے مگر دلیل سے ناواقف ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کبھی کوئی نیا نظریہ نہیں آتا یہاں کبھی کوئی نیا مفکر پیدا نہیں ہوتا یہاں کبھی کوئی ایسا آدمی سامنے نہیں آتا جو دنیا کے فکری دھارے پر اثر ڈال سکے کیونکہ یہاں اصل کام علم حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنے علم کا اشتہار لگانا ہے یہاں فکری نشوونما نہیں ہوتی بلکہ فکری نرگسیت کی پرورش کی جاتی ہے یہاں تحقیق نہیں ہوتی یہاں حوالہ چلتا ہے یہاں دلیل نہیں دی جاتی یہاں جذبات بیچے جاتے ہیں یہاں فکر نہیں پیدا کی جاتی یہاں صرف لفظوں کے تماشے لگائے جاتے ہیں۔
نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے”قلم کلب”کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تحقیق_کا_حقدانشورانہ_دھوکہدانشوریدلیل_بہتر_ہےسوال_گستاخی_نہیںعلم_یا_لفظی_کرتبفکری_جمودفکری_نرگسیتفلسفہ_یا_چرب_زبانیمطالعہ_یا_دکھاوانیا_نظریہ_کہاں_ہے
Previous Post

دو بدن ایک دوسرے کو چھو نہ پاتے اگر ایٹمک لیول پہ فاصلہ موجود نہ ہوتا

Next Post

چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں نئے اقدامات

News Editor

News Editor

Next Post
لی چھیانگ

چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں نئے اقدامات

Comments 5

  1. Bregenz Casino Erfahrungen says:
    2 مہینے ago

    Mit einer breiten Palette von Spielautomaten, Tischspielen sowie regelmäßig stattfindenden Pokerturnieren und Aktionen deckt das Casino alle
    Aspekte des Glücksspiels ab. Im Holland Casino Enschede erwartet Gäste ein vielfältiges Spielangebot, das von den neuesten Spielautomaten bis hin zu klassischen Tischspielen wie Roulette und Blackjack reicht.
    Das Casino Enschede liegt am Rande des Zentrums, zum Angebot
    zählen Tischspiele sowie Spielautomaten. Onlinespielcasino.de unterstützt den verantwortungsvollen Umgang mit Glücksspiel.

    Mit der Welcome Card beginnt dann automatisch das Punktesammeln an den Spielautomaten, der
    Bar und im Restaurant. Dieses kann entweder an einem anderen Automaten weitergenutzt oder an der Kasse sowie den Wechselautomaten in Bargeld umgetauscht werden.
    Gewinne oder nicht gespieltes Guthaben bleiben als Guthaben auf dem Automaten.

    References:
    https://online-spielhallen.de/vinyl-casino-deutschland-ihr-tor-zur-musikalischen-glucksspielwelt/

    جواب دیں
  2. prepaid cards for online casinos Australia says:
    2 مہینے ago

    Check-out time is at 11am, unless you have reserved a package that includes a later check-out time.
    Relax as our dedicated staff ensure a seamless dining experience in the comfort of your room.
    Awarded to only a handful of an elite group of hotels around the world every year, this year’s award marks the fifth consecutive
    year for Crown Towers Melbourne and the second consecutive year for Crown Towers Perth.

    The games will be broadcast on Twitch and teams will be represented by real
    football stars. Unfortunately, things aren’t so great with everything the
    game offers. The most famous series of football simulations
    and also one of the most popular sports series in the history of the video game industry.

    References:
    https://blackcoin.co/jeetcity-casino-a-comprehensive-review/

    جواب دیں
  3. best casino Hobart says:
    2 مہینے ago

    This is most likely the only time I’ve reviewed an online casino
    in Australia with a proper VIP welcome package. That’s 10 bonuses you can get in a row, with each one combining a deposit
    match and free spins. I’m also a big fan of the welcome bonus,
    which offers a 10-tier deposit match of up to A$7,500 and
    550 free spins for the All Lucky Clover 5 slot
    (a popular BGaming slot with an RTP of 97%).
    Yes, all the casinos on my top list are legitimate,
    but Ricky stands out because it has been around
    for a long time, pays players consistently, and doesn’t delay
    withdrawals. I was seriously impressed with its jackpot game selection that counts more than 1,000
    games, which is hands-down the most varied jackpot library of all Australian casinos.
    Ricky’s biggest selling points are its 10-tier welcome bonus and the 1,000+ jackpot games it offers
    in its lobby. It’s got a truly unique website design, offers a
    great welcome bonus and no deposit bonuses, provides excellent user experience overall, and is very much deserving of the #1 spot on my list.
    For all casino related promotions and bonuses. But many casinos allow you to play
    as a guest.

    References:
    https://blackcoin.co/a-guide-to-casino-comp-points-vip-programs/

    جواب دیں
  4. https://werkstraat.com says:
    2 مہینے ago

    online roulette paypal

    References:
    https://werkstraat.com

    جواب دیں
  5. https://westorebd.com/ says:
    2 مہینے ago

    online casinos that accept paypal

    References:
    https://westorebd.com/

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading